اسطو خودوس فرانسیسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسطو خودوس فرانسیسی ، ریمانیہ خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک پھولدار پودا ہے۔ یہ پودا بحیرہ روم کے ساحلی ممالک ہسپانیہ ، اطالیہ، یونان، پرتگال اور فرانس میں پایا جاتا ہے۔ اس کا نباتاتی نام Lavandula stoechas ہے۔ انگریزی میں اسے French lavender کہتے ہیں۔ جبکہ امریکی اسے Topped lavender کے نام سے پکارتے ہیں۔