فارملڈیہائڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فارملڈیہائڈ (formaldehyde) ایک قدرتی طور پر پایا جانے والا نامیاتی مرکب ہے جس کا کیمیائی صیغہ CH2O اور ساخت H-CHO ہے۔ خالص مرکب ایک تیز، بے رنگ فارغہ (gas) ہے جو بے ساختہ پیرافارملڈیہائڈ (paraformaldehyde) میں مکثورہ ساز (polymerize) ہوتی ہے، اس لیے اسے ایک آبی محلول کے طور پر ذخیرہ کیا جاتا ہے، جسے جانوروں کے نمونوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔