صنعتِ توشیح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صنعتِ توشیح(Acrostic) ایک متروک صنعتِ لفظی ہے۔ یونانی ادب میں اس سے مراد وہ مختصر نظم ہے جس میں یہ التزام ملحوظ رکھا جاتا ہے کہ ہر مصرع جس حرف سے شروع ہوا ہے۔ اس کے دیگر تمام الفاظ کے ابتدائی حروف بھی اسی کی تکرار ہوں گے۔ اس قسم کی ترتیب متواتر دوسرے مصرعوں میں بھی قائم رکھی جاتی ہے۔ جبکہ اردو اور فارسی ادب میں اس سے مراد ایسے اشعار کہنا جن کے ہر مصرع یا ہر شعر کے پہلے حروف کو جمع کرنے سے کوئی نام یا عبارت بن جائے، اسی طرح آخری حروف کو جمع کرنے سے نام یا عبارت بن جائے۔ صنعت توشیح پر عصر حاضر میں بے مثال کام فخربہاولپور محترم خورشید ناظر صاحب نے کیا ہے۔جس کا انمول نمونہ موصوف کی حالیہ شائع ہونے والی غیر منقوط کتاب حمدالہ و مدحِ محمدﷺ ہے۔صنعت توشیح وغیرمنقوط میں یہ وہ لاجواب کتاب ہے جسے خورشید ناظر کی شاہکار کتب میں ایک اور شاہکار کتاب کا درجہ حاصل ہے۔ اس کتاب کے دو حصے ہیں:حمد الہ اور مدحِ رسول ﷺ۔پہلے حصے میں اللہ پاک کے غیر منقوط اسمائے جلیل کی خدمت میں شاعر نے کم از کم دو دو توشیحات کا ہدیہ پیش کیا ہے اور دوسرے حصے میں آقائے نام دارﷺ کے ان اسمائے پاک کی خدمت میں توشیحات کا نذرانہ پیش کیا گیا ہے جو غیر منقوط ہیں۔ اس کتاب میں مذکورہ صنعتوں کے علاوہ دیگر کئی خوبصورت صنعتیں آمد کی شکل میں اس طرح در آئی ہیں کہ شاعری کا چمن مہک اُٹھا ہے۔ یہ کتاب بھی بہرحال اپنی نوعیت کی واحد کتاب ہے جو ہر طرح لاجواب ہے۔ پورے اردو ادب میں یہ اپنے طرز کی بے مثال کتاب کا درجہ رکھتی ہے جسے اردو مجلس بہاول پور نے شائع کیا ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]