خلیل آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خلیل آباد ہندوستان کے صوبے اتر پردیش کا ایک شہر ہے جو ضلع بستی اور گورکھپور کے درمیان واقع ہے اس شہر کی آبادی بہت ہی مختصر ہے کسی زمانے میں یہ شہر فیکٹریوں کا شہر ہوا کرتا تھا یہاں ایک نواب بھی گذرے ہیں جن کے نام پر اس کا نام خلیل آباد رکھا گیا ہے اس شہر کو کاروبار کے لحاظ سے ایک بدقسمت شہر بھی کہا جا سکتا ہے آپ کو یہاں پر ایسی متعدد فیکٹریاں مل جائیں گی جو ایک قلیل مدّت تک چلنے کے بعد آج بند پڑی ہوئی ہیں اور کھنڈر میں تبدیل ہو رہی ہیں یہاں کے لوگ زیادہ تر دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے اوسط طبقہ کے لوگ ہیں حالانکہ آج بھی یہاں پر کافی تعداد میں ڈالڈا، سوت اور بھی کئی قسم کی چیزوں کی فیکٹریاں قائم ہیں یہاں پر نواب خلیل الرحمٰن کا ایک قلعہ تھا جو اب پولس کی چھاؤنی کا کام دیتا ہے اس قلعہ کے اندر ایک سرنگ ہے جو کبیر کی مرقد کے سو میٹر دور مگہر میں کھلتی ہے جہاں پر ایک مسجد واقع ہے اور جہاں پر یہ سرنگ نکلی ہے اس کے اوپر ایک عمارت بنی ہوئی ہے جس میں اب ایک مدرسہ چلتا ہے یہاں کی آب و ہوا آبادی کے کم ہونے کی بنا پر اچھی ہے اور یہاں کے لوگ بھی نرم طبیعت کے اور خوش مزاج قسم کے ہیں۔