اُردو24

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اردو 24
سائٹ کی قسم
خبریں
مالکایم سعید
ویب سائٹhttp://www.urdu24.com
آغاز2008ء
موجودہ حیثیتسرگرم

اردو24 (Urdu24) ایک آن لائن اخبار ہے جو اسلام آباد، پاکستان سے انٹرنیٹ پر جاری کیا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 2008ء میں ہوا۔ یہ اخبار اپنے قارئین تک مقامی، ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی خبریں پہنچاتا ہے۔ اسلامی ممالک کی خبریں خاص طور پر اس میں شامل کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے تیکنالوجی، صحت، ماحول اور دوسری خبریں بھی اس میں شامل کی جاتی ہیں۔ اس میں ہمہ وقت تازہ بہ تازہ خبرین فراہم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تصاویر اور متن پر مشتمل اس کی ویب گاہ انتہائی دیدہ زیب ہے۔ دنیا بھر کے قارئین اسے پڑھتے ہیں۔ اس کا نصب العین مالی مفاد نہیں بلکہ اعلیٰ اقدار اور انسانی حقوق کا فروغ ہے۔ تجربہ کار صحافیوں کا ایک گروپ اس کے لیے خدمات سر انجام دیتا ہے۔