جنون عظمت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جنونِ عظمت (megalomania) ایک نفسیاتی کیفیت کا نام ہے جس سے متاثرہ شخصیت میں خود اپنی ذات سے متعلق دوسروں سے اشرف اور اعلیٰ ہونے کے اوھام پائے جاتے ہیں۔ اشرفیت کے یہ اوھام ؛ دولت، طاقت، قابلیت کے ہو سکتے ہیں اور اپنی شدت میں بڑھ کر اس متاثرہ شخصیت میں خود کے لیے قدرتِ کلیہ یا قدرتِ مطلقہ (omnipotence) شخص ہونے کا احساس پیدا کرسکتے ہیں۔[1] انگریزی اصطلاح میں mega کا مطلب عظیم اور جنون کا مطلب جنون کا ہوتا ہے۔ بعض اوقات اس اصطلاح بنام جنون عظمت کو اوھامِ عظمت (delusions of grandeur) کے متبادل بھی استعمال کر دیا جاتا ہے لیکن طبی اور نفسیاتی تعریف کے مطابق دونوں میں تفریق کی جاتی ہے۔ عام الفاظ میں یہ تفریق یوں بیان کی جا سکتی ہے کہ اصطلاح ؛ جنون عظمت، وھام عظمت کی نسبت تاریخی حیثیت کی ہے جبکہ وھام عظمت کو نفسیات میں وھام (delusion) کی ایک قسم شمار کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک طبی لغت آن لائن پر megalomania کا اندراج۔