جاوید چوہدری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جاوید چوہدری

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1968ء (56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لالہ موسیٰ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صحافی ،  ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جاوید چودھری (1 جنوری 1968ء) پاکستانی کالم نگار اور ادیب ہیں۔ 2008ء سے وہ ایکسپریس نیوز میں کل تک شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔[1][2] جاوید نے زیرو پوائنٹ سیریز میں مختلف عنوانات پر اردو زبان کے کالم لکھتے ہیں۔[3]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

جاوید چودھری کا تعلق لالہ موسیٰ (ضلع گجرات ) سے ہے، جہاں یکم جنوری 1968ء کو پیدا ہوئے وہ بعد میں لاہور منتقل ہو گئے، بہاولپور کے اسلامیہ یونیورسٹی (1991ء)،[4] کے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی، جانزہاپکنز یونیورسٹی میں تعلیم مکمل کی۔[حوالہ درکار]

جاوید چوہدری نے صحافت کا آغاز 1990 کی دہائی سے کیا۔ تاریخ ، تحقیق اور سیاحت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کالم نگاری کا آغاز روزنامہ جنگ سے کیا ۔ وہ زیرو پوائنٹ کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں ۔ وہ 2008 سے روزنامہ ایکسپریس میں کالم لکھ رہے ہیں اور " کل تک" کے نام سے ایکسپریس نیوز ٹی وی پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ وہ اب تک 50 سے زائد ممالک کا سفر کر چکے ہیں اور بہت سے انتہائی اہمیت کے حامل تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں ۔ جاوید چوہدری کالموں پر مشتمل کتاب " زیرو پوائنٹ " کی 6 جلدیں شائع ہو چکی ہیں ۔ مختلف شخصیات کے انٹرویوز پر مشتمل ایک کتاب " گئے دنوں کے سورج" اور سیاسی تبصروں پر مشتمل کتاب " آج کل" بھی شائع ہو چکی ہے ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Javed Chaudhry's Facebook page crosses one million likes"۔ The Express Tribune۔ 1 جون 2014 
  2. "Javed Chaudhry Scandal Who Is Famous Columnist Of Pakistan"۔ 27 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2021 
  3. "Zero Point"۔ Javedch.com۔ Javed Chaudhry۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2021 
  4. "Father of senior journalist Javed Chaudhry laid to rest"۔ www.thenews.com.pk۔ 27 مارچ 2019