نگکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصبہ
خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد
خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد
ملکپاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
صدر مقامایبٹ آباد
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
ویب سائٹhttp://www.abbottabad.gov.pk

نگکی(Nagakki) ضلع ایبٹ آباد کاایک گاؤں ہے۔ جو شہرکے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ایبٹ آباد شہر سے ملا ہواہے۔ یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے۔

ماحولیات[ترمیم]

نگـــــکـی ایبٹ آباد شہر سے متصل ایک تاریخی گاؤں ہے اس گاؤں کو نئی سبزی منڈی ایبٹ آباد کے قریب سے ایک سڑک جاتی ہے. سربن پہاڑی اسی گاؤں میں واقع ہے جو سطح سمندر سے 1890 میٹر بلند ہے،سربن پہاڑی میں راجا رسالو کاتاریخی غاربھی موجودہے۔ یہاں کی تاریخی جامع مسجد علی المرتضی اپنے فن تعمیر کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔

تعلیم و صحت[ترمیم]

یہ گاؤں تعلیمی اعتبار سے ایبٹ آباد کے پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ گاؤں میں کل پانچ پرائمری اسکول جن میں تین لڑکوں اور دولڑکیوں کے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مڈل اسکول لڑکیوں کے لیے الگ سے ہے۔ گاؤں میں صحت کی سہولیات بالکل نہیں ہیں۔ اگر کوئی شخص بیمار پڑجائے تو اس کوچار پائی پر اٹھا کر ایبٹ آباد لایا جاتا ہے۔ اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ گاؤں میں گیارہ چھوٹی مساجد اور دوجامع مساجد ہیں۔

آبادیات[ترمیم]

گاؤں کی اکثریت گجربرادری سے تعلق رکھتی ہے۔ تاہم یہاں پر چند گھر سادات اور کشمیریوں کے بھی ہیں۔ گاؤں کی آبادی تقریبا پانچ ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس گاؤں کی آبادی مختلف محلہ جات میں پھیلی ہوئی ہے جن میں محلہ گراں، ڈنہ،گویرا، کلساں،پھلواڑیاں،تنگڑ، جوڑیاں، پنولہ، گڑنگاں، منو دی گلی، کوٹ، رتیاں، چھوئیاں،بیکڑی، ناڑیاں، کندھے،پلہڑ، ھاڑیاں اور پتن وغیرہ شامل ہیں۔ گاؤں کے تقریبا سبھی لوگ گوجری زبان بولتے ہیں۔ تاہم ہندکو بھی سمجھی جاتی ہے۔ گاؤں کی چند کلومیٹر سڑک پختہ ہے باقی آدھی سڑک کچی ہے جو علاقے کے مکینوں نے اپنی مدد آپ بنائی ہے۔ اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے یہ علاقہ اپنی مثال آپ ہے۔ لیکن علاقے کے نمائندوں نے ہمیشہ اس گاؤں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گاؤں کی زمین زرخیز ہے۔ فصلوں میں گندم اور مکئی بوئی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پھلوں میں خوبانی اخروٹ ناشپاتی وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ یہاں کی مشہور شخصیات میں مرحوم ٹھیکیدار تاج محمد نگکی کی مشہور و معروف شخصیت رھی ہیں سابقہ ناٸب ناظم مرحوم چوہدری ذو الفقار- چوہدری ساجد محمود سابقہ ناٸب ناظم یونین کونسل دہمتوڑ نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت محمد ایاز چوہدری، رفاقت چوہدری واٸس چٸیرمین ویلج کونسل نگکی ایبٹ آباد، مولوی خلیل الرحمٰن رح۔ حاجی اسماعیل۔ چن زیب سابقہ کسان کونسلر۔ حاجی مشتاق احمد۔ چوہدری میرداد۔ اورنگزیب ماسٹر۔ شامل ہیں۔ گاؤں میں نوجوان کی اکثریت بیرون ملک بوجہ روزگار مقیم ہیں۔ جن میں سعودی عرب اور دبئی سرفہرست ہیں۔ یہاں کی عورتیں محنتی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ جس میں گھر کے کام کاج کے علاوہ فصل کٹائی اور گھاس کٹائی اور مویشیوں کو سنبھالنا شامل ہے۔ اگر حکومت اس علاقے پر تھوڑی سی توجہ بھی دے تو اس علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ کیونکہ یہ علاقہ ایبٹ آباد کا قریبی ہل اسٹیشن بن سکتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]