مرزا اسلم بیگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مرزا اسلم بیگ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 2 اگست 1931ء (93 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعظم گڑھ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سربراہ پاک فوج   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
17 اگست 1988  – 16 اگست 1991 
محمد ضیاء الحق 
آصف نواز جنجوعہ 
عملی زندگی
مادر علمی پاکستان ملٹری اکیڈمی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ پاک فوج  ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ جرنیل  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1965ء،  پاک بھارت جنگ 1971ء  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرزا اسلم بیگ

پاک فوج کے سابقہ کمانڈر انچیف ۔اعظم گڑھ یوپی کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔ جوانی میں ہجرت کرکے پاکستان آ گئے اور 1950ء میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چھٹے کورس میں شمولیت اختیار کی۔ 1952ء میں بلوچ رجمنٹ میں بطور انفنٹری افسر کمیشن ملا۔اور 30 بلوچ رجمنٹ میں شامل ہوئے سپیشل سروسز گروپ میں شامل رہ کر فوج خدمات انجام دیں۔ 1962ء میں سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی۔ نیشنل ڈیفنس کالج، راولپنڈی میں کچھ عرصہ انسٹرکٹر بھی رہے۔ چیف آف جنرل سٹاف بھی رہے۔ 1986ء میں جی ایچ کیو سے تبادلہ کرکے انھیں آرمی کور پشاور کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔ مارچ 1987ء میں ان کو ترقی دے کر جنرل بنایا گیا اور جنرل خالد محمود عارف کی جگہ وائس چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا۔ جنرل عارف کے ساتھ جنرل رحیم الدین خان بھی ریٹائرمنٹ پر چلے گئے۔ جن کی جگہ تینوں افواج کا مشترکہ چیف جنرل اختر عبد الرحمن کو بنایا گیا۔ جنرل ضیا الحق صدر مملکت کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف بھی تھے۔

18اگست 1988 کو صدر ضیا الحق کی ناگہانی وفات سے اگلے روز غلام اسحاق خان نے جنرل اسلم بیگ کو چیف آف آرمی سٹاف بنا دیا۔ وہ چاہتے تو اس موقع پر مارشل لا نفاذ کرکے اپنے اقتدار کے لیے راستہ ہموار کرسکتے تھے لیکن انھوں نے 1988ء کو انتخابات کے ذریعے پاکستان کو جمہوریت کی راہ پر لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن دوسری طرف انھوں نے سیاست میں فوج کی مداخلت کا راستہ روکنے کی بجائے پیپلز پارٹی کے خلاف ان انتخابات میں ایجینسیوں کی مدد سے آئی جے آئی کو لا کھڑا کیا۔ تاکہ پیپلز پارٹی کو ایک بڑی کامیابی سے روکا جا سکے۔ ان کے خدمات کے صلے میں میں ان کو ہلال امتیاز اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ فوجی خدمات سے سبک دوش ہونے کے بعد اپنی ایک سیاسی جماعت عوامی قیادت پارٹی بنا کر عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ لیکن ان کی یہ پارٹی عوام میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکی اور تاحال کوئی خاطر خواہ کامیابی سیاست میں ان کو حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

فوجی دفاتر
ماقبل 
صادق فاروق شوکت خان
چیف آف جنرل اسٹاف
1980–1985
مابعد 
ماقبل  نائب سربراہ پاک فوج
1987–1988
مابعد 
عہدہ ختم
ماقبل  سربراہ پاک فوج
1988–1991
مابعد