تحریک طالبان سوات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تحریک طالبان سوات کے بارے کہا جاتا ہے کہ اس نے تحریک نفاذ شریعت محمدی سے جنم لیا۔ تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے منظر عام سے ہٹ جانے کے بعد اس کے داماد فضلللہ نے اس دہشت گرد تحریک کی بنیاد رکھی اور سوات میں اپنی ایک متوازی حکومت قائم کرلی جو 2009 کے فوجی آپریشن کے شروع ہونے سے قبل یہاں کی سیاہ و سفید کی مالک تھی - مسلم خان اس تحریک کا ترجمان تھا جس کو ستمبر 2009 میں پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔ اس تحریک کے خلاف ہونے والی فوجی کارروائی کو آپریشن راہ راست کا نام دیا گیا۔ پاک فوج نے اس آپریشن میں سوات سے اس تحریک کا تقریبا خاتمہ کر دیا اور فضلللہ افغانستان فرار ہو گیا۔ مختلف ذرائع کے مطابق سوات کے طالبان کو بھارت اور امریکا کی مدد حاصل تھی اور امریکا چاہتا تھا کہ سواتی طالبان شاہراہ قراقرم کو کاٹ دیں-

متعلقہ مضامین[ترمیم]