نادیہ کومانچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نادیہ کومانچی
(رومانیائی میں: Nadia Comăneci ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (رومانیائی میں: Nadia Elena Comăneci ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 12 نومبر 1961ء (63 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اونیشت   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت رومانیہ
ریاستہائے متحدہ امریکا (29 جون 2001–)[3]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
شریک حیات بارت کونر (26 اپریل 1996–)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی بارت کونر   ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ آرٹسٹک جمناسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان رومانیانی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل آرٹسٹک جمناسٹک   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
100 خواتین (بی بی سی) (2017)
اولمپک آرڈر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نادیہ الینا کومانچی (Nadia Elena Comăneci) (پیدائش: 12 نومبر 1961ء) رومانیہ کی ایک جمناسٹ کھلاڑی تھیں جنھوں نے اولمپک مقابلوں میں پانچ مرتبہ سونے کا تمغا حاصل کیا۔ آپ اولمپک جمناسٹک مقابلوں کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی تھیں جنھوں نے مکمل 10 کا ہندسہ حاصل کیا۔ آپ دنیا کی مشہور ترین جمناسٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور اولگا کوربٹ کے ساتھ آپ کو اس کھیل کو دنیا بھر میں مشہور کرنے کا سہرا حاصل ہے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

آپ 12 نومبر 1961ء کو اونشتی، رومانیہ میں پیدا ہوئیں۔ آپ نے 6 سال کی عمر میں جمناسٹ کھیلنا شروع کیا۔ آپ نے 13 سال کی عمر میں ناروے میں ہونے والی یورپین چیمپین شپ 1975ء میں پہلی بڑی بین الاقوامی کامیابی حاصل کی جہاں فلور ایکسرسائز کے علاوہ تمام مقابلو ں میں سونے کے تمغے جیتے۔ اس سال رومانیہ کی قومی چیمپین شپ میں آپ نے تمام مقابلے اپنے نام کیے۔

کھیل کے میدان میں[ترمیم]

1976ء کے مونٹریال اولمپکس کے وقت آپ کی عمر محض 14 سال تھی۔ ان عالمی مقابلوں نے آپ کی شہرت کو چہار دانگ پھیلا دیا۔ آپ نے ان ایون بارز میں 10.0 کا ہندسہ حاصل کر کے اولمپک جمناسٹکس کی تاریخ میں پہلی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا جس نے مکمل نمبر حاصل کیے۔ آپ اولمپکس میں آل-اراؤنڈ خطاب حاصل کرنے والی پہلی رومانوی کھلاڑی تھیں اور دنیا کی سب سے کم عمر کھلاڑی بھی۔ آپ نے مونٹریال اولمپکس میں ان ایون بارزاور بیلنس بیم میں بھی سونے کے تمغے حاصل کیے جبکہ ٹیم مقابلے میں چاندی اور فلور ایکسرسائز میں کانسی کا تمغا حاصل کیا۔

آپ کی شاندار فتوحات کا سلسلہ 1980ء کے ماسکو اولمپکس میں بھی جاری رہا جہاں آپ نے بیلنس بیم اور فلور ایکسرسائز میں سونے اور ٹیم کمپٹیشن اور آل-اراؤنڈ میں چاندی کے تمغے حاصل کیے۔

ان کے علاوہ آپ نے 1977ء میں اپنے یورپی آل اراؤنڈ خطاب کا بھرپور دفاع کیا۔ 1978ء کی عالمی چیمپین شپ میں ان ایور بارز سے گرنے کے باعث آپ چوتھی پوزیشن پر آئیں تاہم بیم خطاب اپنے نام کیا۔

1979ء میں آپ نے تیسری مرتبہ آل اراؤنڈ یورپی خطاب اپنے نام کیا اور یوں تاریخ کی پہلی، مرد یا خاتون، کھلاڑی بن گئیں جس نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اسی سال دسمبر میں زخمی ہونے کے باوجود آپ نے بیم میں آپ کی شاندار کارکردگی نے رومانیہ کی ٹیم کو پہلا ٹیم سونے کا تمغا جیتنے میں مدد دی۔

1981ء میں نادیہ نے کھیلوں سے سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) کا اعلان کیا۔ آپ کی سبکدوشی کی باقاعدہ تقریب 1984ء میں بخارسٹ میں منعقد ہوئی جس میں اس وقت کے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔

بعد از سبکدوشی[ترمیم]

1981ء میں آپ نے امریکہ میں جمناسٹکس کے نمائشی دورے میں شرکت کی۔ اس دورے کے دوران میں آپ کے استادوں (کوچ) کو ملک بدر کر دیا گیا۔ رومانیہ واپسی پر نادیہ کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی گئی۔ 1984ء کے لاس اینجلس اولمپکس مقابلوں میں جانے کی اجازت تو آپ کو دے دی گئی لیکن پورے دورے میں آپ کی سخت نگرانی کی گئی۔ کومانچی کے کسی بھی وجہ سے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

1984ء سے 1989ء تک کومانچی رومانین جمناسٹکس فیڈریشن کی رکن رہیں اور اس دوران میں رومانیہ کے ننھے جمناسٹ کھلاڑیوں کو تربیت دی۔ نومبر 1989ء میں انقلاب سے چند ماہ قبل آپ کو دیگر افراد کے ساتھ ملک بدر کر دیا گیا۔ آپ ہنگری اور آسٹریا سے ہوتی ہوئی بالآخر امریکا پہنچیں۔

امریکا میں آپ نے زیادہ تر وقت سیر و سفر اور جمناسٹک کے لیے استعمال کیے جانے والے ملبوسات کی تشہیر میں صرف کیا۔

1994ء میں آپ نے امریکی جمناسٹ بارٹ کونر سے منگنی کر لی جن سے آپ کی پہلی ملاقات 1976ء کے دورۂ امریکا میں ہوئی تھی۔ کونر کے ہمراہ آپ رومانیہ واپس آئیں جہاں 27 اپریل 1996ء کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ شادی کی تقریب رومانیہ بھر میں براہ راست نشر کی گئی اور اس کے لیے استقبالیہ سابق صدارتی محل میں دیا گیا۔

29 جون 2001ء کو آپ کو امریکا کی شہریت بھی مل گئی اور اس طرح آپ دہری شہریت کی حامل ہو گئیں۔ آپ کئی خیراتی اور بین الاقوامی اداروں میں انتہائی متحرک ہیں۔

3 جون 2006ء کو آپ نے اوکلاہوما، امریکا میں ایک بیٹے ڈائلان پال کونر کو جنم دیا۔

اعزازات[ترمیم]

آپ رومانیہ کی جمناسٹکس فیڈریشن کی اعزازی صدر، رومانیہ کی اولمپک کمیٹی کی اعزازی صدر، رومانیہ کی سفیر برائے کھیل اور بین الاقوامی جمناسٹکس فیڈریشن فاؤنڈیشن کی رکن ہیں۔

آپ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اعلیٰ ترین اعزاز 'اولمپک آرڈر' کی بھی حامل ہیں جو آپ نے 1984ء اور 2004ء میں حاصل کیا۔ آپ یہ اعزاز دو مرتبہ حاصل کرنے والی واحد شخصیت ہیں اور کم عمر ترین بھی۔ آپ بین الاقوامی جمناسٹکس ہال آف فیم کی بھی رکن ہیں۔

آپ بیتی[ترمیم]

دسمبر 2003ء میں آپ کی کتاب "ایک نوجوان جمناسٹ کے لیے خطوط" (انگریزی: Letters To A Young Gymnast) شایع ہوئی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0173536 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015
  2. بنام: Nadia Comaneci — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=6219 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. WHERE ARE THEY NOW – NADIA COMĂNECI
  4. Nadia Comaneci and Bart Conner in Marriage of Olympic Gymnasts
  5. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 21 مارچ 2020