تبادلۂ خیال:مالیات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹیکس کو عام طور پر "محصول" یا "لگان" کہا جاتا ہے (حوالہ: ٹیکس)۔ مالیات کی اصطلاح عام طور پر Finance کے ضمن میں استعمال ہوتی ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟ فہد احمد 12:17, 3 نومبر 2009 (UTC)

  • آپ کا کہنا بالکل درست ہے۔ لیکن لگان Economic Rent کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ محصول کا اردو میں خاص مطلب ہے جیسے وہ محصول جو چونگی پر لیا جاتا ہے یا پل وغیرہ پر۔ اسی لیے معاشیات کی تکنیکی اصطلاح کے طور پر ٹیکس کو محصول یا لگان نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ فارسی میں ٹیکس کو مالیہ کہا جاتا ہے۔ مالیات Fiscal کا ترجمہ ہے۔ ایک حل یہ ہے کہ ہم اردو میں بھی اس کو ٹیکس ہی کہیں جو رائج الوقت ہے۔ آپ کا اور دیگر احباب کا کیا خیال ہے؟--سید سلمان رضوی 15:04, 3 نومبر 2009 (UTC)