پسرور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شہر
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعسیالکوٹ
حکومت
 • اسسٹنٹ کمشنرسمیعہ سلیم
بلندی238 میل (781 فٹ)
آبادی
 • کل54,771
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
یونین کونسلوں کی تعداد2

پسرور (Pasrur) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کا ایک شہر ہے۔ شہر تحصیل پسرور کا صدر مقام ہے۔ اسے انتظامی طور پر دو یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا۔ پسرور تحصیل کے چاول نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دُنیا میں مشہور ہیں۔ علاقے کا ستر فیصد دارومدار زراعت پر منحصر ہے۔ پسرور کسی دور میں جموں کشمیر سے ہونے والی پوری دنیا کی تجارت کی گزرگاہ ہوا کرتا تھا مگر جموں و کشمیر کے الگ ہونے کے بعد یہ تحصیل بالخصوص اس کے بارڈر ایریا کے مضافات میں جدید سہولتوں کا شدید فقدان ہے۔یہاں کے سیاست دانوں نے بھی اس علاقے کو پسماندہ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ یہاں پچھلی 3 دہائیوں سے ایک ہی خاندان حکمرانی کر رہا ہے ان کو شاید یہ بھی علم نہیں کہ ان کے حلقے میں ٹوٹل انسان کتنے آباد ہیں۔[1]

پسرور 238 میٹر (784 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔[2] قریبی بڑے شہروں میں سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ اس شہر میں مشہور اسلامی سپہ سالار میر عبد العزیز ابدالی پیدا ہوئے جن کی انتھک محنت سے کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں گے۔

تاریخ[ترمیم]

مغل شہنشاہ ظہیر الدین محمد بابر نے تزک بابری میں پسرور کا ذکر کیا ہے۔ یہاں مغل شہنشاہ نورالدین جہانگیر کے دور میں تعمیر کیا جانے والا ایک بڑا تالاب موجود ہے۔ پسرور کو شہر کے بانی پارس رام، برہمنکی طرف سے، kullay wali بلایا گیا تھا۔ پسرور سیالکوٹ اور Kalanaur درمیان ایک روک گاہ کے طور Baburnama میں مغل بادشاہ بابر کی طرف سے ذکر اور ایک بار کافی اہمیت کے کیا گیا ہے ہے کر رہا ہے۔ اس مغل شہنشاہ جہانگیر کے دور حکومت میں تعمیر کیا ایک بڑے ٹینک، کے حامل ہیں۔ اس فیڈ کو، درہ Shikoh ایک نہر کھود، جس کے نشانات اب بھی موجودہ ہیں۔ قریبی شاہ Daula طرف سے تعمیر ایک پل کی باقیات ہیں۔ [4] راجپوت آبادی اور سابق راجپوت ریاستوں جنوبی ایشیا کے زیادہ تر کے ذریعے پھیل پائے جاتے ہیں، خاص طور پر شمالی، مغربی اور پنجاب میں مرکزی سیالکوٹ میں۔

پسرور تاریخی و ادبی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔مشہور پنجابی شاعر رشید احمد راہی ابدالی صاحب کا تعلق بھی پسرور سے ہے۔مشہور ناول نگار و مصنفہ عمیرہ احمد جو عالمی و قومی تشخص رکھتی ہیں ان کا تعلق بھی پسرور سے ہے۔ پنجابی کے مشہور مقولے و محاورات جو زیادہ تر مشہور ہیں وہ سعود منیر صاحب کے ایجاد کردہ ہیں جیسا کہ "چھرول" اور "لوڑے لگ جانا" اور"پھدوو جمن کنداں کنبن لوکی آکھن پجال آگیا" اور اسی طرح کے اور۔ محاورات و مقولے۔ مشہور زمانہ قصبہ چونڈہ بھی پسرور ہی کی حدود میں آتا ہے جس کے افراد کی بہادری ضرب المثل ہے۔ برصغیر کا حصہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ پسرور کا ایک مشہور کھیل ہے کرکٹ کے مشہور کھلاڑیوں میں سر فہرست سید عامر حسین گیلانی صاحب اور ان کے رفقا ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ذوالکیف احمد جٹ صاحب آف سنگت پور نمایاں ہیں۔نیز پسرور کے تعلیمی اداروں میں لڈو کھیلنے کا رواج بھی ہے جس کے مشہور چیمپئیں کاشف سیٹھ صاحب اور اویس بیگ صاحب ہیں۔۔

نسلی تشکیل[ترمیم]

آبادی پنجابی اور پنجابی زبان بولنے والے ہیں۔ اردو بھی وسیع پیمانے پر بولی جاتی ہے۔ آبادی کی اکثریت مسلمان ہے۔ جن میں مسلمان راجپوت اور جاٹوں کی اکثریت ہے۔سب سے بڑی برادریوں میں راجپوت سلہریا قوم اور جاٹ باجوہ قوم آباد ہیں، اس کے علاؤہ راجپوتوں میں کھوکھر، گکھڑ، پھلروان، منہاس ہیں اور جاٹوں میں سندھو، ڈھڈی اہم ہیں۔ اس کے علاؤہ ترکھان، لوہار، کمھار، چمیار، دھوبے اور نائی برادری کے لوگ بھی آباد ہیں۔

1965ء اور1971ء کی پاک بھارت جنگیں[ترمیم]

1965 کی بھارت پاکستان جنگ کے دوران ایک بھارتی ہوائی جہاز کو پاکستانی جانبازوں نے پسرور کے ایک چھوٹے گاؤں چاند کے ہوائی اڈے پر اتارا۔ سکھ پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے طیارے کو پاک فضائیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔جو آج کل پاک فضائیہ میوزیم کی زینت ہے۔ یہاں کے لوگوں نے 1965ء اور 1971ء میں پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر بھارتی فوج کا مقابلہ کیا اور دونوں بار دشمن بھاری ہزیمت اٹھانے کے بعد دم دبا کر بھاگا۔ بیشک اس کے بدلے میں مقامی لوگوں کا بہت سا جانی و مالی نقصان بھی ہوا اور جنگی حالات کی وجہ سے عورتوں، بچوں اور بزرگوں کی عزت و جان کی حفاظت کے لیے بہت تگ و دو کرنی پڑی لوگ آج بھی اپنے آباؤاجداد کی بستیوں میں ڈٹ کر جی رہے ہیں اور منافق دشمن کے کسی بھی وار کا جواب دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

اقوام[ترمیم]

پسرور کی اہم اقوام میں جٹ قبائل اور راجپوت اکثریت میں ہیں۔ راجپوتوں میں سلہریا راجپوت، گکھڑ، کھوکھر، جوئیہ، منہاس و دیگر ہیں۔ جاٹ قوم میں سندھو، ڈھڈی، باجوہ، جندراں وغیرہ آباد ہیں۔ اس کے علاؤہ کمی کمین قومیں بھی جیسے ترکھان، لوہار، کمھار، زرگر، نائی اور چمیار بھی ایک بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

اہم شخصیات[ترمیم]

یہ علاقہ بہت سی اہم شخصیات کا مسکن بھی رہا ہے جنمیں امیر ملت پیر جماعت شاہ المعروف لاثانی سرکار اہم ہیں جنھوں نے جدوجہد پاکستان میں قائد اعظم کے ساتھ ملکر بہت محنت کی، اس کے علاؤہ مشہور سیاست دان زاہد حامد خان، چوہدری غلام عباس، رانا لیاقت علی، چوہدری مقصود احمد سلہریا، ڈاکٹر تنویر اسلام کا تعلق بھی اسی تحصیل سے ہے۔ یہاں کے سرحدی گاؤں چارواہ کے کے پاس ایک بزرگ کا مزار ہے جسے بابا چنبلیال کہا جاتا ہے، ان کے بارے میں مشہور ہے کہ انھوں نے کفار کے ساتھ جنگ میں حصہ لیا اور شہادت کا رتبہ پایا۔ بابا جی اصل مزار بھارتی حدود میں ہے مگر ہر سال یہاں بارڈر کے دونوں طرف عقیدت مندوں کی ایک بڑی اکثریت آتی ہے اور اپنی مرادیں پوری ہونے کی دعا مانگتے ہیں۔ یہاں کے بارے یہ بھی مشہور ہے کہ کوئی بھی جلد کی بیماری یہاں کی مٹی کے جسم پر لگانے سے ٹھیک ہو جاتی ہے۔

اہم گذرگاہیں[ترمیم]

یہ علاقہ اپنے دفاعی اور جغرافیائی لحاظ سے ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے۔ تقسیم ہند سے پہلے جموں و کشمیر کو جانے والے راستوں میں سے بیشتر یہاں سے ہی گزرتے تھے، چونکہ یہاں سے لاہور اور جموں کا سفر قریباً یکساں ہیں اس لیے دونوں اطراف سے آنے والے مسافر اس علاقے میں رکنا مناسب سمجھتے تھے۔ یہاں ایک سرحدی قصبہ چوبارہ ایک وقت میں سوداگروں کے لیے ایک تجارتی منڈی کی حیثیت رکھتا تھا۔ تقسیم کے بعد جغرافیائی حدود بدلنے سے تحصیل پسرور کی اہمیت بالکل ختم ہو گئی ہے اور یہی وجہ ہے اب یہاں حکومتیں بھی زیادہ توجہ نہیں دیتی۔ باوجود اس کے یہاں سے لاہور، نارووال، شکرگڑھ، ظفروال، گوجرانولہ اور سیالکوٹ کو جانے والے راستے یہاں سے ہو کر ہی گزرتے ہیں۔ اس لیے مرکز میں ہونے کی وجہ سے آج بھی اس علاقے کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ یہاں کی مشہور شاہراہوں میں ظفروال تا سیالکوٹ روڈ براستہ کنگرہ موڑ سبزپیر، ناروال تا سیالکوٹ روڈ اور لاہور روڈ اہم ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹی موٹی سڑکوں کا ایک وسیع جال پھیلا ہوا ہے، جدید لاہور-سیالکوٹ-راولپنڈی موٹروے بھی تحصیل پسرور سے ہو کر گذر رہی ہے۔

اہم فصلیں[ترمیم]

یہاں کا زیادہ تر زمین ہموار اور زرخیزی سے مالا مال ہے جس کی وجہ یہاں سے نالہ ڈیک اور سرکاری نہر کے گزرنے کے ساتھ ساتھ سال بھر بارش کی بڑی مقدار ہے۔ نالہ ڈیک اور رابطہ نہریں یہاں ہر سال پہاڑوں سے آئے پانی کے ذریعے معدنیات سے بھرپور مٹی کی تہ بچھاتی ہیں جو یہاں کے رقبے کو اور بھی زرخیز کرتی ہیں۔ تحصیل پسرور سب سے اہم اور مشہور فصل باسمتی چاول ہے جس کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں۔ اس کے علاؤہ گندم، گنا، دالیں ہر طرح کی سبزیوں کے لیے یہاں کا موسم اور زمین نہائت سازگار ہیں۔ اگر حکومت اس علاقے پر توجہ دے اور مقامی کاشتکاروں کو روایتی کاشتکاری سے ہٹ کر جدید بیج اور زرعی اوزار فراہم کیے جائیں تو ناصرف تحصیل پسرور خوراک میں خودکفیل ہو گی بلکہ پاکستان کی خوراک کی ضروریات میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ باوجود اس کے کہ یہاں کے گنے میں بہت زیادہ مٹھاس ہوتی ہے، یہاں صرف ایک شوگر مل ہے جو سالہا سال بند رہنے کے بعد اب کھلی ہے مگر ابھی بھی وہاں کاشتکاروں وہ فوائد نہیں مل رہے جو ملنے چاہیے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے کی طرف بھی توجہ دے تاکہ اس زرخیز خطے سے بڑے پیمانے پر گنے کی پیداث حاصل کرکے چینی کی ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ اس کے علاؤہ یہاں بہت سے پھلدار درختوں کی افزائش بھی نہائت آسان اور منافع بخش ہے۔ خاص طور پر امرود، جامن، شہتوت، مالٹا، بیر، اسٹرابیری اور الیچی کے باغات یہاں ناصرف عرصہ دراز سے پھل پھول رہے ہیں بلکہ ان کی بہت اقسام نہائت معیاری اور لذیذ ہیں۔ اگر ان پر توجہ دی جائے تو یہاں کے سازگار ماحول سے فایدہ اٹھاتے ہوئے ان پھلوں کو ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی برآمد کیا جا سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس علاقے کی طرف توجہ دی جائے۔ پسرور کا نوجوان طبقہ اپنے علاقہ کی ترقی و خوش حالی کے لیے کوشاں ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Tehsils & Unions in the District of Sialkot - Government of Pakistan"۔ 09 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2013 
  2. Location of Pasrur - Falling Rain Genomics