پسکوف جمہوریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پسکوف جمہوریہ ( روسی زبان میں: پسکووسکایا ریسپوبلیکا ) 13ویں صدی عیسوی کے دوسرے نصف سے 16ویں صدی کے آغاز تک رہنے والی قرون وسطی کی ایک روسی ریاست تھی ۔

ابتدا[ترمیم]

12ویں صدی میں کیویائی روس کے بکھرنے کے بعد، پسکوف شہر اور اس کے دریائے ویلیکایا سے ملحقہ علاقے، جھیل پئیپس، جھیل پسکووسکوئے، دریائے ناورا ؛ نووگورد جمہوریہ کے حصے بن گئے۔ لیکن اسے مخصوص خود مختار حقوق حاصل رہے۔ آہستہ آہستہ پسکوف کا اثر و رسوخ بڑھتا رہا۔ دومانتاس (99-1266ء) کے طویل دور، خاص طور پر راکووار کی لڑائی(1268) میں فتح، پسکوف کی حقیقی آزادی کا نقطہ آغار بنی۔ نووگورد کے نوابوں نے، اپنے پسکوف کے پوسادنک (والی) کے تقرر کے حق کو چھوڑتے ہوئے، 1348ء کے معاہدہ بولوتووا میں باضابطہ طور پے پسکوف کی آزادی کو تسلیم کیا۔ پسکوف شہر، صرف کلیسائی معاملات میں، 1589ء تک نووگورد کا محتاج رہا، جب پسکوف کا علاحدہ حلقہ اسقف (Bishopric) قائم کر دیا گئیا اور نووگورد کے اسقف اعظم نے اپنے ٹائٹل سے پسکوف کا نام خارج کر دیا ۔

اندرونی تنظیم[ترمیم]

پسکوف جمہویہ کی کاشت کاری، ماہی گیری، آہن گری۔ سونے کے زیورات بنانے تعمیراتی صنعت ترقی یافتہ تھی۔ تجارتی مال اور اجناس کی جمہوریہ کے اندر خرید و فروخت اور نووگورد اور دوسرے روسی شہروں، بحیرہ بالٹک کے علاقوں اور مغربی یورپ کے شہروں کے ساتھ تجارت نے پسکوف کو رس (روس) کے بڑے گھریلو صنعتی اور تجارتی مراکز میں سے ایک بنا دیا تھا ۔

نووگورد جمہوریہ کے برعکس پسکوف میں کبھی بھی بڑی جاگیردار نہیں رہے، یہاں کے زمینداروں کی جاگیریں، نووگورد کے جاگیرداروں سے بہت چھوٹی رہی ہیں۔ پسکوف کے گرجوں اور خانقاہوں کی جاگیریں بھی نووگورد کے گرجوں کی جاگیروں سے بہت چھوٹی تھیں۔ پسکوف جمہوریہ میں پروان چڑھنے والے سماجی تعلقات کی جھلک پسکوف کے قانونی ضابطہ ميں دیکھی جا سکتی ہے ۔