پیرشاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دریائے ستلج کے کنارے واقع قصبہ پیرشاہ ‘شہربہاولنگرسے تقریباًپانچ کلومیٹرکے فاصلے پرواقع ہے۔ اس قصبے کی معلوم تاریخ کے بارے میں اختلاف پایاجاتاہے‘جس سے اندازہ ہوتاہے کہ اس کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ علاقے کے لوگوں کی طرزِبودوباش انتہائی سادہ ہے۔ زیادہ ترکاپیشہ کھیتی باڑی ہے۔ قصبے کے مرکزمیں مشہورصوفی بزرگ سیدولی محمدشاہ گیلانی قادری کامزارمرجع خلائق ہے ۔