پپو سائیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پپو سائیں
معلومات شخصیت
تاریخ وفات 7 نومبر 2021ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پپو سائیں (انگریزی: Papu Sain) کی وجہ شہرت صوفی طرز کی ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص ہے۔ یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے ہیں اور ان کا یہ لازوال مظاہرہ ہر جمعرات کو شاہ جمال کے مزار پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ مزار لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع ہے۔
اسی طرز پر ڈھول کی تھاپ پر اسی مزار پر ایک اور صوفی موسیقار گونگا سائیں بھی مشہور ہے جو پپو سائیں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا ہے۔ تقریباً تمام مسلم ممالک اور امریکا میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ حال ہی میں پپو سائیں کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوب ایشیائی موسیقی کا انعام دیا گیا ہے اور ایک موسیقی کے گروپ اوور لوڈ کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے۔
بابا شاہ جمال جو انیسویں صدی کے مشہور صوفی تھے، ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بھی اسی طرز کے ڈھول کی تھاپ پر رقص سے اپنے وجد کا اظہار کیا کرتے تھے۔ ایک ہی آلہ موسیقی کی مدد سے انھوں نے صوفی طرز معاشرت اور اسلام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]