چارلی ولسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چارلی ولسن

امریکی سیاستدان۔ افغانستان پر قابض روسی افواج کے خلاف لڑنے والے افغان مجاہدین کی مالی حمایت کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے پر کافی شہرت پائی۔ 1933ء میں ٹیکساس میں پیدا ہوئے۔ چارلی ولسن کا ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق تھا۔ وہ کانگریس کی ’ہاؤس آپروپریئشنز کمیٹی‘ کے رکن تھے اور وہ سنہ اسی کی دہائی میں اس کمیٹی کے ذریعے افغان مجاہدین کے لیے امریکی امداد مظور کرانے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے مجاہدین کی حمایت کو امریکا میں ایک اہم موضوع کے طور پر پیش کیا اور سویت یونین کے خلاف امریکی کارروائیوں کا اہم حصہ قرار دیا۔ چارلی وِلسن تیئس سال تک کانگریس کے رکن رہے۔ وہ انیس سو چھیانوے میں سیاست سے ریٹائر ہوئے۔ ان کی زندگی پر فلم بھی بنائی جا چکی ہے جس میں مشہور ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فروری دو ہزار دس میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوا۔

بیرونی روابط[ترمیم]