محمد نقیب اللہ رازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد نقیب اللہ رازی
کھوار زبان کا ممتاز شاعر
قلمی نامرازی
پیشہماہر تعلیم, اردو اور کھوار چترالی شاعر ادیب صحافی
قومیتپاکستانی
شہریتپاکستانی
تعلیمM.A
موضوعتعلیم ادب تحقیق صحافت
نمایاں کامآقایے نامدار(کھوار نعتیہ مجموعہ)
اہم اعزازاتوزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی طرف سے سیرت ایوارڈ
ویب سائٹ
http://groups.yahoo.com/group/khowaracademy /
مولانا محمد نقیب اللہ رازی،چترالی شاعر، کی کتاب آقایے نامدار جسے پہلی بار وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی طرف سے سیرت ایوارڈ کا حقدار قراردیا گیا اور صاحب کتاب کو سیرت ایوارڈ سے نوازا گیا۔

محمد نقیب اللہ رازی وادی چترال کے سیرت ایوارڈ یافتہ نوجوان شاعر، ادیب، نقاد اور ماہر تعلیم ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا رازی چترال کے پہلے شاعر ہیں کہ جنکو سیرت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ 12 ربیع الاول کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے مولانا رازی نے وصول کیا۔

کھوار کتابیں[ترمیم]

  • کھوار عروض و قوافی
  • آقایے نامدار

اردو کتابیں[ترمیم]

  • کھوار زبان و ادب
  • جنگلات اور رایلٹی کا مسلہ

زیر طبع کتابیں[ترمیم]

  • قواعد کھوار
  • دیوان رازی

مولانا محمد نقیب اللہ کی وہ شاہکار نعت جس کی وجہ سے آپ کو سیرت ایوارڈ سے نواز گیا۔ منتخب کلام کے طور پر ویکیپڈیا کے قاریین کے لیے رحمت عزیز چترالی نے منظوم اردو ترجمہ کیا ہے ملاحظہ کیجیے۔

نمونہ کلام[ترمیم]

  • وے اوغو اِی شوتارو گلستان کوریتائے کا؟
  • ای دشت و بیابانا بہاران کوریتائے کا؟
  • ہدایتو رَہو لیتانی رَہ تونجیرو روئے
  • جہالتو چھوئیا چراغان کوریتائے کا؟
  • تمیز نو کورَک خالق و مخلوقو موژی ہیس
  • ہے جاہل وا نادانو اِی انسان کوریتائے کا؟
  • شفاعتو تحفو اِسپتے کا گنی آلائے
  • خدایو موڑی عرشہ بی ہوستان کوریتائے کا؟
  • مکو کافران قیدی بیتی حاضرِخدمت
  • سے عام معافیوتے اعلان کوریتائے کا؟
  • نیازو سبق، رازوادب کا چیچھیے بغائے؟
  • حقیقتو عشقو رَہو میدان کوریتائے کا؟
  • مہ آقائے نامدار تتے ہزار بار سلام
  • تہ یادا پے خھی مہ سورا احسان کوریتائے کا؟
  • سوال کہ ہوئے کا ہیہ، رازی کوروسہ ہوش؟
  • بشار کوروم کہ مہ مسلمان کوریتائے کا؟
    • اردو ترجمہ:مترجم رحمت عزیز چترالی
  • بے آب و گیاہ صحرا کو گلستاں کس نے کیا؟
  • اک دشت و بیاباں کو بہاراں کس نے کیا؟
  • راہِ ہدایت پالئیے بھٹکے ہوئے لوگوں نے
  • جہالت کے اندھیروں میں چراغاں کس نے کیا؟
  • خالق و مخلوق میں تمیز نہ کرنے والے
  • اس جاہل و ناداں کو انساں کس نے کیا؟
  • تحفہءشفاعت ہمارے لیے کس نے لے آیا؟
  • عرش پہ جاکے خدا کے آگے ہاتھوں کو کس نے پھیلایا؟
  • کفار مکہ قیدی بن کے حاضر خدمت
  • اس دن عام معافی کا اعلاں کس نے کیا؟
  • سبقِ نیاز، رازِ ادب کون گیا سکھا کے؟
  • راہِ عشقِ حقیقت کو میداں کس نے کیا؟
  • میرے آقائے نامدار تجھے ہزار بار سلام
  • مجھے ذکر میں مشعول کرکے،میرے اوپر احساں کس نے کیا؟
  • سوال اگر ہوگا کہ کون ہے یہ، رازی پہچان لوگے؟
  • جواب دوں گا کہ مجھے مسلماں کس نے کیا؟