بروکس (البرٹا)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بروکس کا شہر کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنوب مشرقی سرے پر واقع ہے۔ یہ شہر کیلگری سے 186 جبکہ میڈیسن ہیٹ سے 110 کلومیٹر دور ہے۔ یہ شہر ٹرانس کینیڈا ہائی سے اور کینیڈین پیسیفک ریلوے پر موجود ہے۔

تاریخ[ترمیم]

ابتدا میں یہ جگہ بلیک فٹ اور کرو قبائل کی جانب سے جنگلی بھینسوں کے شکار کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ 1877 میں ہونے والے معاہدے کے تحت مویشی پالنے والے افراد یہاں منتقل ہونے لگے اور یہاں فارمنگ شروع ہونے لگی۔ 1904 سے قبل اس علاقے کا کوئی نام نہیں تھا۔ کینیڈا کے ڈاک کے محکمے کی طرف سے منعقدہ مقابلے میں کیلگری سے تعلق رکھنے والے کینیڈین پیسیفک ریلوے کے ڈویژنل انجینئر نوئل ایڈگل بروکس کے نام پر اس جگہ کا نام رکھا گیا۔

14 جولائی 1910 کو بروکس کا گاؤں بسایا گیا جسے سال بھر بعد قصبے کا درجہ مل گیا۔ بیسویں صدی کے اواخر میں بروکس میں تیل اور گیس کی وجہ سے کافی ترقی ہوئی۔ 1980 کی دہائی کے اوائل میں یہاں کی آبادی 5000 سے بڑھ کر 8000 ہو گئی۔ 1996 میں آبادی بڑھ کر 10000ہو گئی۔ 2006 میں بروکس کو شہر کا درجہ مل گیا۔ اس وقت یہاں کی آبادی 13000تھی۔

آبادی[ترمیم]

2007 میں بروکس کے شہر کی آبادی 13581 افراد تھی۔

بروکس میں مستقل طور پر 12698 افراد آباد ہیں اور یہ عمارات کی تعداد 5051 ہے۔ یہاں کا کل رقبہ 17.70 مربع کلومیٹر ہے۔ آبادی کی گنجانیت 706 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔

بروکس شہر بہت ساری ثقافتوں کا مرکز ہے۔ یہاں کل 76 مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں اور بہت سارے افراد مہاجرین یا عارضی غیر ملکی افراد ہیں۔