آیونی کرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(آئونی کرہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
آیونی کرہ اور فضا کا تعلق

آیونی کرہ یا کرہ آیونی (انگریزی: Ionosphere) زمینی کرۂ ہوا کا اوپر خطہ جو 60 km (37 mi) سے 1,000 km (620 mi) طول البلد تک پھیلا ہوا ہے۔ حجم میں یہ کرہ اپنی نچلی ہوا سے کئی گنا زیادہ ہے، لیکن اس وسیع علاقہ میں موجود ہوا کی کل مقدارکرہ ہوائی سے دو سویں گنا کم ہے۔ کرہ آیونی اس اعتبار سے ممتاز ہے کہ اس کی سطح آیونائزڈ ہوتی ہے اور آیون سازی کے ساتھ ساتھ اس کے مخالف افعال بھی انجام پاتے رہتے ہیں۔ زمین سے جانے والی ریڈیائی لہریں اسی کرہ سے منعکس ہو کر دوبارہ زمین پر واپس آتی ہیں۔ کرہ آیونی میں آیون سازی کی مقدر، تہوں کی اونچائی اور کثافت، ان میں موجود ایونز اور آزاد برقیوں کی تعداد کم و بیش ہوتی رہتی ہے۔