آئیڈا (بازار کاری)
Appearance
آئیڈا (انگریزی: AIDA) ایک عملی بازار کاری میں ایک صفاتی نمونۂ عمل ہے، جسے دیگر نمونہ جات کے ساتھ ساتھ اثرات کی درجہ بندی کے نمونے (hierarchy of effects models) کہا جاتا ہے یا مختصرًا درجہ بندی کے نمونے (hierarchical models) کہا جاتا ہے۔ ان سب نمونوں کا حاصل یہ ہے کہ صارفین قدم در قدم ایک سلسلہ طے کرتے ہیں یا وہ کئی مراحل مکمل کرتے ہیں جب بھی وہ کوئی خریداری کا فیصلہ طے کرتے ہیں۔ یہ نمونہ جات خطوطی (linear) اور سلسلہ بند ہیں اور اس مفروضے پر قائم ہیں کہ صارفین کئی فکری (cognitive) اور جذباتی ( affective) مراحل طے کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک برتاؤ کی شکل کا مرحلہ وقوع پزیر ہوتا ہے جس میں یا تو خریداری کی جاتی ہے یا کسی مصنوع کے استعمال کی کوشش کی جاتی ہے۔
آئیڈا نمونہ قدم در قدم
[ترمیم]آئیڈا نمونے کی جانب سے تجویز کردہ اقدامات حسب ذیل ہیں:
- توجہ (Attention) – یہ وہ وقت ہے جب ایک صارف کسی زمرے، مصنوع یا برانڈ سے واقف ہوتا ہے (جو عمومًا اشتہارات کی وجہ سے ممکن ہو سکتا ہے)۔
- دل چسپی (Interest) – صارف کسی برانڈ کے بارے جان کر من ہی من دل چسپی لینے لگتا ہے کہ وہ کس طرح کے فائدے پہنچاتا ہے اور خود اس کی طرز زندگی سے ہم آہنگ ہے۔
- خواہش (Desire) – صارف ایک برانڈ کے لیے مثبت رخ اختیار کرتا ہے۔
- عمل (Action) – ایک صارف خریداری کا ارادہ قائم کرتا ہے۔ وہ اطراف و اکناف میں خریداری کے لیے روانہ ہوتا ہے۔ وہ متعلقہ مصنوع کو اختیار کرنے سے پہلے آزمائشی دور سے گزرتا ہے اور ممکن ہے کہ وہ خریداری بھی کرے اور اس طرح سے بالآخر اس مصنوع کو اختیار کر ہی لے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- اشتہارات
- اشتہاری مہم
- اشتہاری ذرائع کا انتخاب
- اشتہارات کی نگرانی
- اشتہاری تحقیق
- اشتہاری نظامت
- توجہ کی نگرانی
- اشتہارات کے تیئیں رجحان کے نمونے
- برانڈ کی واقفیت
- صارف کا برتاؤ
- ڈاگمار بازار کاری
- متحدہ بازار کاری ابلاغ
- بازار کاری
- ذرائع ابلاغ کی منصوبہ بندی
- فروغ (بازار کاری)
- فروغ کے اجزاء
- خریداری کی چھننی
- فروخت کی نظامت
- فروخت کا فروغ
اشتہاری نمونہ جات
[ترمیم]
حوالہ جات
[ترمیم]مزید پڑھیے
[ترمیم]- Ferrell, O.C.؛ Hartline, Michael (2005)۔ Marketing Strategy۔ Thomson South-Western۔ ISBN:978-0-324-20140-6
- Geml, Richard and Lauer, Hermann: Marketing- und Verkaufslexikon, 4. Auflage, Stuttgart 2008, ISBN 978-3-7910-2798-2