آئیے سندھی سیکھیں (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آئیے سندھی سیکھیں ، سندھی زبان سیکھنے کے خواہش مند، اردو بولنے والے افراد کو سـنـدھی سـکھانے کے لیے ایک تـربـیـتـی کتاب ہے جو ڈاکٹر فہمیدہ حسین نے لکھی ہے۔ اس میں اردو کے ﺫریعے قدم بہ قدم سندھی سکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اصل میں یہ ریڈیو پاکستان، حیدرآباد، سندھ سے نشر ہونے والے سندھی سکھیا پروگرام کے اسباق ہیں، جن کو ڈاکٹر فہمیدہ حسین ریڈیو پر پڑھاتی ہیں۔ ان سبقوں کو کتابی ترتیب دے کر شائع کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے اور سمجھنے میں زیادہ آسانی پیدا کرنے کے لیے سی۔ ﮈی بھی شامل کی گئی ہے۔ کتاب 216 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب اور سی ڈی تیار کرا کے سندھی لئنگئیج اتھارٹی نے 2011ء میں شائع کیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انسائیکلوپیڈیا سندھیانا، جلد اول۔ سندھی لئنگئیج اتھارٹی، حیدرآباد۔