ابن عبد الرحمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(آئی اے رحمان سے رجوع مکرر)

ابن عبد الرحمن(آئی اے رحمان) تقریباً 65 برس صحافت سے وابستہ رہے، انھوں نے صحافت کے پلیٹ فارم سے ملک کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔ آئی اے رحمان تقریباً دو دہائی تک ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے ڈائریکٹر رہے۔ اس کے علاوہ آئی اے رحمان 2017ء تک ایچ آرسی پی میں سیکریٹری جنرل بھی رہے۔

وفات[ترمیم]

آئی اے رحمٰن شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، 12 اپریل 2021ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔