آبزو
| آبزو | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| اولاد | لخمو |
| عملی زندگی | |
| درستی - ترمیم | |
| مضامین بسلسلہ |
| قدیم میسوپوٹیمیائی مذہب |
|---|
| قدیم بین النہرینی مذہب |
| دیگر روایات |
آبزو یا ابسو (ABSU) اور اسے انکور بھی کہا جاتا ہے۔ لفظ "اب" کا مطلب ہے پانی اور "زو" کا مطلب ہے گہرائی، یعنی "پانی کی گہرائی"۔ یہ دراصل زمینی چشموں سے نکلنے والے تازہ پانی کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ سومیری اساطیر (mythology) کے مطابق یہ تمام دریاؤں، جھیلوں، سمندروں، ندی نالوں اور چشموں کا ماخذ ہے اور سومیروں کے نزدیک یہ پانی مقدس تھا۔
ابسو ابتدائی دیوتاؤں (primeval gods) میں شمار ہوتا تھا، جن میں نامو (تیامات) دیویٔ بحر اور مومو (کہر/دھند کا دیوتا) بھی شامل تھے۔ ابسو اور تیامات نے دوسرے دیوتاؤں کو جنم دیا۔ سومیری عقیدے کے مطابق دیوتا ان کی (Enki) ابتدا ہی سے ابسو کے اندر رہتے تھے۔ جبکہ بابلی رزمیہ ملحمة إنوما إيليش میں ذکر ہے کہ ابسو نے جوان دیوتاؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، کیونکہ انھوں نے تیامات کو شور مچانے پر اکسایا تھا جس کی وجہ سے وہ نیند نہ لے سکا۔ مگر دیوتا ایا (Ea) نے جادو کے ذریعے اسے مار ڈالا۔[1]
