آبشاری
Appearance
- ماخذ لفظ کے لیے دیکھیےآبشار (Waterfall)۔
آبشاری (Cascade) کا لفظ متعدد علمی (بطور خاص سائنسی) مضامین میں کسی بھی ایسے موقع پر استعمال کیا جا سکتا ہے کہ جہاں متعدد مظاہر یا عوامل یکے بعد دیگرے واقع ہو رہے ہوں یا کوئی آگلا مظہر یا عمل کسی پچھلے مظہر یا عمل کے زیر اثر آکر اپنا فعل انجام دے رہا ہو۔ مثال کے طور پر ویکیپیڈیا پر کوئی صفحہ اگر محفوظ کیا جاتا ہے تو اس صفحے سے متعلقہ (یعنی اس کے زیراثر) صفحات بھی خود بخود حفاظت میں لائے جا سکتے ہیں اور اسے آبشاری حفاظت (cascading protection) کہا جاتا ہے۔ اسی طرح علم کیمیاء میں اگر کوئی تعامل اپنے سے پہلے یا پچھلے تعامل کے زیر اثر ہو اور پھر بذات خود اس تعامل کے زیر اثر کوئی اس سے اگلا تعامل ہو تو اس طرح کے تعملات کی زنجیر کو آبشاری تعملات (cascading reaction) کہا جائے گا۔