آبنائے باب المندب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آبنائے باب المندب

آبنائے باب المندب ایشیا اور افریقا کو جدا کرنے والی آبنائے ہے جس کے ایشیائی جانب یمن اور افریقی جانب جبوتی واقع ہے۔ یہ بحیرہ قلزم اور بحر ہند (خلیج عدن) کو ملاتی ہے۔

یہ محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور دنیا کی مصروف ترین آبی گذرگاہوں میں سے ایک ہے۔

جزیرہ نما عرب پر راس منہلی اور افریقا پر راس سیان کے درمیان واقع اس آبنائے کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 20 میل (30 کلومیٹر) ہے۔ پیرم کا جزیرہ اس آبنائے کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے جن میں سے مشرقی آبنائے باب اسکندر کہلاتی ہے جو دو میل چوڑی اور 30 میٹر گہری ہے جبکہ مغربی 16 میل چوڑی اور 310 میٹر گہری ہے۔