آثاریات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2008ء میں گران ڈولینا, اتاپرکا پہاڑوں, ہسپانیہ کے مقام پر کھدائی کا ایک منظر

علم الآثار (انگریزی: Archaeology) انسانی تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ جو آثارِ قدیمہ کی صورت میں کہیں کسی شکل میں محفوظ رہ جانے والی باقیات (remnants) کی بازیافت جیسے دستاویزات، صنعی وقیعہ، حیاتی وقیعہ اور قدیم عمارات وغیرہ کی مدد سے سامنے آتا ہے۔ امریکہ میں علم الآثار علم انسان شناسی کی شاخ سمجھا جاتا ہے، جبکہ یورپ میں اسے علاحدہ شعبہ علم خیال کیا جاتا ہے۔ کتابت کے آغاز سے قبل قدیم حجری دور میں جو معاشرے دنیا میں موجود تھے، ان کی تاریخ و ثقافت سے آگاہی حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعہ آثاری تلاش ہے۔ علم الآثار بہت وسیع المقاصد شعبہ علم ہے جس میں انسانی ارتقا سے لے کر تہذیبی ارتقا اور معاشرہ انسانی کی تہذیبی تاریخ کی افہام و تفہیم بھی شامل ہے۔