باکو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
  
باکو
(آذربائیجانی میں: Bakı ویکی ڈیٹا پر باضابطہ نام (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Montage of Baku 2019.jpg 

باکو
پرچم
باکو
نشان

تاریخ تاسیس صدی 1  ویکی ڈیٹا پر تاسیس (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Baku in Azerbaijan.svg  نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک Flag of Russia.svg سلطنت روس (24 اکتوبر 1813–1 مارچ 1917)
Flag of the Transcaucasian Federation.svg ماورائے قفقازی وفاقی جمہوری جمہوریہ (22 اپریل 1918–25 مئی 1918)
Flag of Azerbaijan.svg آذربائیجان جمہوری جمہوریہ (28 مئی 1918–27 اپریل 1920)
Flag of the Azerbaijan Soviet Socialist Republic (1956–1991).svg آذربائیجان سوویت اشتراکی جمہوریہ (28 اپریل 1920–29 دسمبر 1922)
Flag of the Soviet Union (1922–1923).svg سوویت اتحاد (30 دسمبر 1922–29 اگست 1991)
Flag of Azerbaijan.svg آذربائیجان (30 اگست 1991–)  ویکی ڈیٹا پر ملک (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1][2]
دارالحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ آذربائیجان  ویکی ڈیٹا پر انتظامی تقسیم میں مقام (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 40°22′00″N 49°50′07″E / 40.366655555556°N 49.835183333333°E / 40.366655555556; 49.835183333333  ویکی ڈیٹا پر متناسقاتی مقام (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[3]
رقبہ 2130 مربع کلومیٹر  ویکی ڈیٹا پر رقبہ (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی -28 میٹر  ویکی ڈیٹا پر سطح سمندر سے بلندی (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 2181800 (2014)  ویکی ڈیٹا پر آبادی (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+04:00  ویکی ڈیٹا پر منطقہ وقت (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان آذربائیجانی  ویکی ڈیٹا پر سرکاری زبان (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گاڑی نمبر پلیٹ
10
90
99  ویکی ڈیٹا پر گاڑی نمبر پلیٹ (P395) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
AZ1000  ویکی ڈیٹا پر ڈاک رمز (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 12  ویکی ڈیٹا پر مقامی ڈائلنگ کوڈ (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-2 AZ-BA  ویکی ڈیٹا پر آئی ایس او 3166-2 کوڈ (P300) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر باضابطہ ویب سائٹ (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز {{#اگرخطا:587081  ویکی ڈیٹا پر جیونیمز شناخت (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں|}}
نحوی غلطی

باکو (انگریزی: Baku،آذری: Bakı) آذربائیجان کا شہر ہے۔ یہ 40.395278 درجے شمال، 49.882222 درجے مشرق پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ 2,130 مربع کلومیٹر ( 822.4 مربع میل ) ہے۔ آبادی 2008ء میں 19 لاکھ 70 ہزار تھی۔ سطح سمندر سے بلندی منفی 28 میٹر (-92 فٹ) ہے یعنی یہ اوسطاً سطح سمندر سے بھی نچلی سطح پر واقع ہے۔ موجودہ ناظم کا نام حاجی بالا ابوطالبوف ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ ایک بڑا شہر ہے۔ یہ آذربائیجان کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے۔ باکو تیل کی دولت سے مالا مال علاقے میں واقع ہونے کے باعث تیل کی صنعتوں کا مرکز ہے۔ شہر 11 اضلاع اور 48 قصبہ جات میں تقسیم ہے۔ باکو کے وسط میں قدیم شہر واقع ہے جس کے گرد فصیل ہے۔ دسمبر 2000ء میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔ شطرنج کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی گیری کیسپاروف کا تعلق اسی شہر سے ہے۔

تاریخ[ترمیم]

باکو کا نام فارسی لفظ بادکوبہ (ہواؤں کا مارا ہوا) سے مشتق ہے اور اس کے محل وقوع کے لحاظ سے بہت موزوں ہے۔ قرون وسطٰی کے مورخین اسے باکویہ، بلاکوہ اور باکہ بھی لکھتے ہیں۔ تاریخ میں اس کا ذکر تیسری صدی ہجری کے بعد برابر آتا ہے۔ باکو عرصے تک شاہان شیروان کے ماتحت رہا۔ 1550ء میں صفوی سلطان طہماسپ اول کا اس پر قبضہ ہو گیا۔ 1583ء تا 1660ء یہ شہر عثمانی ترکوں کے ماتحت رہا۔ 1806ء میں روسیوں نے اسے ایرانیوں سے چھین لیا۔

باکو کا ایک قدیم قلعہ

جزیرہ نما آبشاران سے پہلی مرتبہ مشینوں کے ذریعے 1842ء میں تیل نکالا گیا۔ 1877ء میں یہاں ریلوے لائن بچھائی گئی۔ 1907ء میں باکو سے باطوم (بحیرہ اسود) تک تیل کی پائپ لائن مکمل ہو گئی اور معدنی تیل برآمد ہونے لگا۔ روسی انقلاب کے بعد 31 جولائی 1918ء سے 28 اپریل 1920ء تک باکو آزاد مملکت آذربائیجان کا دار الحکومت رہا، پھر سرخ فوج نے اس پر قبضہ کر لیا۔ دسمبر 1991ء میں سقوط روس کے بعد باکو آزاد جمہوریہ آذربائیجان کا صدر مقام بن گیا۔ باکو کے قریب پارسیوں (مجوسیوں) کا آتش کدہ آج بھی قائم ہے۔ مجوسی مذہب کے بانی زرتشت کا تعلق آذربائیجان ہی سے تھا۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]

باکو
  1.   ویکی ڈیٹا پر جیونیمز شناخت (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ باکو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019۔
  2.   ویکی ڈیٹا پر میوزک برائنز ایریا آئی ڈی (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ باکو في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019۔
  3.   ویکی ڈیٹا پر OSM relation ID (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ باکو في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019۔
  4. https://www.izmir.bel.tr/tr/KardesKentler/62