آرام شاہ
آرام شاہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
تاریخ پیدائش | سنہ 1176ء | ||||||
وفات | اپریل1211ء (34–35 سال) دہلی |
||||||
والد | قطب الدین ایبک | ||||||
خاندان | خاندان غلاماں | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان سلطنت دہلی | |||||||
برسر عہدہ 4 نومبر 1210 – جون 1211 |
|||||||
| |||||||
درستی - ترمیم ![]() |
قطب الدین ایبک کا بیٹا جو اس کے مرنے کے بعد 4نومبر1210ء میں تخت سلطنت پر بیٹھا۔ نااہل اور آرام طلب تھا اس لیے سلطنت کا انتظام نہ سنبھال سکا۔ لاہور کے علاوہ دوسرے ترک سرداروں نے بھی اسے بادشاہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ان حالات میں ہدوستان میں مسلمانوں کی حکومت خطرے میں پڑ گٸی ہندوقباٸل جو دبے ہوٸے تھے ایک بارپھر بغاوت پر اترآٸے۔دہلی کی حکومت خطرے میں تھی اورعوام وخواص ایک طاقتور،لاٸق، مدبر حکمران چاہتے تھے چنانچہ دہلی کے ترکوں نے بدایوں کے حاکم [|شمس الدین التمش]] کو بادشاہ بنانے کا فیصلہ کیا۔یہ قطب الدین ایبک کا دامادبھی تھا عسکری اورامور سلطنت کے معاملات میں ماہر تھا اس نے ترک امرا کی دعوت قبول کرلی ترک امرا نے اپنی فوج شمس الدین التتمش کے زیر سایہ کر دیں اس طرح آرام شاہ کی طاقت کم سے کم ہوگٸی اس کے لٸے التتمش کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں تھا دونوں افواج دہلی کے باہر آمنے سامنے ہوٸیں ایک مختصر لڑاٸی کے بعد آرام شاہ نے ہتھیار ڈال دٸیے التتمش نے اپنے آقاکے بیٹے اور برادر نسبتی کوقتل نہ کیا بلکہ نظر بند کر دیا جہاں اسے ہر قسم کی سہولیات میسر تھیں اسی نظر بندی میں آرام شاہ نے1011ء میں وفات پاٸی۔
- 1176ء کی پیدائشیں
- 1211ء کی وفیات
- دہلی میں وفات پانے والی شخصیات
- بھارتی سنی مسلمان
- بھارتی مسلم شخصیات
- سلاطین خاندان مملوک (دہلی)
- تیرہویں صدی کی ہندوستانی شخصیات
- تیرہویں صدی کے ہندوستانی بادشاہ
- تیرہویں صدی کے ہندوستانی مسلمان
- خاندان غلاماں
- سلطنت دہلی
- ہندوستان میں 1210ء کا عشرہ
- ہندوستانی فرماں روا
- تیرہویں صدی کے حکمران
- مملوک
- بارہویں صدی کی پیدائشیں