مندرجات کا رخ کریں

آریہ 2

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آریہ 2
فائل:Arya 2 Main Characters poster.jpeg
ہدایت کارسوکومار
پروڈیوسرادتیہ بابو
تحریرسوکومار
ویما ریڈی
ستارےاللو ارجن
نودیپ
کاجل اگروال
موسیقیدیوی سری پرساد
سنیماگرافیبی راج شیکھر
ایڈیٹرمارتھنڈ کے وینکٹیش
تاریخ نمائش
  • 27 نومبر 2009ء (2009ء-11-27) (تیلگو)
  • 5 فروری 2010ء (2010ء-02-05) (ملیالم)
دورانیہ
165 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو

آریہ 2 2009ء کی بھارتی تیلگو زبان کی نفسیاتی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ یہ فلم سوکومار کی طرف سے ہدایت کی گئی۔ یہ فلم 2004ء کی تیلگو فلم آریہ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، نودیپ اور کاجل اگروال ہیں۔[1] فلم کا میوزک دیوی سری پرساد کی طرف سے کمپوز کیا گیا۔ ادتیہ بابو اور بھوگولی پرساد نے ادتیہ آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی۔[2] یہ فلم دو بار بنگالی زبان میں ری میک کی گئی ہے۔ ایک بار امی شودھو چییچی تومے کے عنوان سے، جس کو مغربی بنگال کے سنیما اور بنگلہ دیش کے سنیما نے مل کر پروڈیوس کیا۔ دوسری بار اجب پریم کے عنوان سے، جس کو بنگلہ دیش کے سنیما نے پروڈیوس کیا۔ یہ فلم ملیالم زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی ہے، جبکہ اڑیہ زبان میں "آئی لو یو گیتا" کے عنوان سے اور ہندی زبان میں "آریہ - اک دیوانہ" کے عنوان سے ڈب کی گئی۔

گانوں کی فہرست

[ترمیم]

فلم کے گانے اور میوزک دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا۔ فلم کے گانے 1 نومبر، 2009ء کو راک ہائٹس، مدھاپور، حیدرآباد، دکن میں جاری ہوا۔ فلم کے میوزک کے حقوق سونی میوزک نے خریدے۔ فلم کے گانے ملیالم اور ہندی میں بھی ریکارڈ کیے گئے۔[3] "رنگا رنگا" گانے کو خاصی پزیرائی ملی، اس گانے کا میوزک دیوی سری پرساد نے سلمان خان کی 2011ء کی فلم ریڈی کے گانے "دھنکا چکا" میں استعمال کیا۔

گانے

[ترمیم]

تیلگو

[ترمیم]
عنوان طوالت
"مسٹر پرفیکٹ" 4:38
"اوپیننتھا" 5:29
"بیبی ہی لوز یو" 5:23
"رنگا رنگا" 5:35
"کریگے لوگا" 6:05
"مائی لو از گون" 4:50
"کریگے لوگا (ڈی-پلگڈ)" 2:56
"مسٹر پرفیکٹ (ریمیکس)" 4:18

ملیالم

[ترمیم]
نمبر.عنوانطوالت
1."مسٹر پرفیکٹ"4:38
2."چیندو مالیکا"5:29
3."موہجالکم (بیبی ہی لوز یو)"5:23
4."رنگا رنگا"5:35
5."کئی نیتنو"6:05
6."مائی لو از گون"4:50

اشاعت

[ترمیم]

آریہ 2 ملیالم زبان کے ورژن سمیت 1000 سے زائد اسکرینوں پر پوری دنیا میں جاری ہوئی۔

باکس آفس

[ترمیم]

فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 16 کروڑ (امریکی $2.2 ملین) سے زائد کی کمائی کی جس میں نظام آباد ضلع سے 4.10 کروڑ کی کمائی کی۔[4] تلنگانہ تحریک کی وجہ سے فلم کے باکس آفس کو دوسرے ہفتے کافی دھچکا لگا۔[حوالہ درکار] تلنگانہ تحریک کی وجہ سے دل راجو، نظام کے تقسیم کار کو تقریبا 1.5 کروڑ کا نقصان ہوا۔[حوالہ درکار]

یہ فلم ملیالم میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی اور کیرلا میں 100 پرنٹس میں 5 فروری، 2010ء کو جاری ہوئی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "'Arya' sequel rolls at Annapurna Studios"۔ Telugu News۔ IndiaGlitz۔ 6 اکتوبر 2008۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-02
  2. "Arya 2"۔ IMDB۔ 2011۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-02
  3. "Sony Music gets Arya 2 audio rights - News"۔ News - Telugu۔ Cineicon۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-02
  4. "Arya 2 : 6 crores first week collections"۔ Movie News۔ Hyderabad: 123Telugu۔ 7 دسمبر 2009۔ 12 December 2009 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 April 2010 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)

بیرونی روابط

[ترمیم]