آزاد اقبال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعر مشرق علامہ اقبال کے سب سے بڑے پسر زادے (پوتے)

ان کی تعلیم لندن میں ہوئی ہے اور وہ ملک کے باہر رہتے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور شاعری و موسیقی ان کی دلچسپی کے موضوعات ہیں

30 اگست 2006 ء کو ایک ادبی محفل کے لیئے ’انڈین کونسل فار ورلڈ افیئر‘ نے انہیں دلی آنے کی دعوت دی تھی۔[1]

دانشوروں سے بھرے ایک سٹیڈیم میں کلاسیکل موسیقی کے ساتھ آزاد اقبال نے اپنے دادا کی نظمیں گنگنائیں تو لوگ مستی سے جھوم اٹھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا ’شکوہ اور جوابِ شکوہ کو تیار کرنے میں مجھے دس برس لگے ہیں کیونکہ اس کے ہر بند کے لیئے معنیٰ کی مناسبت سے راگ اور دھن چنی گئی ہیں‘۔

25 مارچ 2022ء میں پسرزادہ علامہ اقبال اور فرزند آفتاب اقبال جناب آزاد اقبال کا شعری مجموعہ "داناۓ راز" منظر عام پر آیا ہے. جس میں انہوں نے اپنا اردو کلام شائع کروایا.[2][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.bbc.com/urdu/india/story/2006/08/060830_poet_iqbal_rs
  2. https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-03-25/news-3083535.html
  3. (ذخیرہ اقبالیات' علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)