آزاد فانٹ کا اجازت نامہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آزاد فانٹ کا اجازت نامہ
OFL logo rect color.svg
مصنفایس آئی ایل انٹرنیشنل
تازہ ترین نسخہ1.1
تاریخ اشاعتنومبر 2005ء
DFSG سے ہم آہنگہاں [1]
FSF کا منظور شدہہاں [2]
OSI کا منظور شدہہاں [3]
کاپی لیفٹہاں [2]

آزاد فانٹ کا اجازت نامہ یا اوپن فانٹ لائسنس (انگریزی: SIL Open Font License) ایک مفت اور آزاد مصدر اجازت نامہ ہے جسے ایس آئی ایل انٹرنیشنل کے تیار کردہ فانٹ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس اجازت نامے کو ایس آئی ایل انٹرنیشنل اپنے متعدد یونیکوڈ فانٹ مثلاً جینٹیم پلس، چیرس ایس آئی ایل اور اینڈیکا وغیرہ کے لیے استعمال کرتا ہے۔[4] آزاد فانٹ کا یہ اجازت نامہ نومبر 2005ء میں شائع ہوا اور چھ مہینے بعد جی پی ایل فانٹ کا استثنا بھی شائع کر دیا گیا۔

آزاد سافٹ ویئر فاؤنڈیشن نے بھی اس اجازت نامہ کو آزاد تسلیم کیا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سادہ ہیلو ورڈ پروگرام کو کافی سمجھا جائے گا اور انہیں فروخت کرتے وقت اس اجازت نامہ کو ساتھ رکھنا ضروری ہے۔[2] ڈیبیئن منصوبہ بھی اس سے اتفاق رکھتا ہے۔[1]

شرائط[ترمیم]

آزاد فانٹ کا یہ اجازت نامہ درحقیقت ایک آزاد سافٹ ویئر کا اجازت نامہ ہے، چنانچہ اس اجازت نامہ کے تحت فانٹ کو استعمال کرنے، ان میں تبدیلی اور مفت تقسیم کرنے کی اجازت ہے (جب تک تبدیل شدہ فانٹ آزاد فانٹ کے اس اجازت نامہ کے تحت رہیں)۔ البتہ فانٹ کے حقوق رکھنے والا شخص یہ اعلان کر سکتا ہے کہ اس فانٹ کا نام محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اس اجازت کے تحت موجود فانٹ کو کسی بھی شرط کے ساتھ دستاویزوں میں استعمال کیا جا سکتا، ہاں اگر انہیں فروخت کیا جا رہا ہے تو ان کا سافٹ ویئر کے ساتھ دیا جانا ضروری ہوگا۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]