آسام میں مسیحیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تیزپور

آسام میں مسیحیت تیسرا برا مذہب ہے۔ آسام بھارت کی ایک ریاتس ہے جو شمال مشرقی بھارت میں واقع ہے۔ بھارت میں مردم شماری، 2011ء کے مطانق آسام میں مسیحیوں کی کل تعداد 1,165,867 ہے جو کل آبادی کا 3.74% ہے۔ آسام میں مسیحیت اسلام کے بعد دوسرا برا تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ آسام میں مسیحیت کا سب سے بڑا مرکز دیما ہساؤ ضلع ہے جہاں کل آبادی کا تقریباً 30 فیصد حصہ مسیحیوں پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد کاربی آنگلونگ ضلع ہے جہاں 16.5% مسیحی ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2011ء مردم شماری کے ہیں۔

آسام میں مسیحی مشنری اور تبلیغ کی ابتدا 1626ء میں ہوئی جب دو مشنریوں کاربال اور سیسیلا کو وہاں بھیجا گیا۔ یہ دونوں 26 ستمبر 1626ء کو آسام پہنچے۔ وہ آسام ہوتے ہوئے ہوگلی-چنچرا جا رہے تھے۔ 1836ء میں باقاعدہ مسیحی مشنری نے وہاں کام کرنا شروع کیا اور ناتھن براون اور اولیور کو وہاں بھیجا گیا۔ یہ دونوں اس سے قبل برما میں اپنی تبلیغی خدمات دے چکے تھے۔ وہ اپنے ساتھ چھاپہ خانہ لے گئے تھے اور پہلی متربہ سادیہ میں اترے۔ سادیہ آسام کے مشرق بعد میں ہے۔ وہاں انھوں نے آسامی اور خامتی زبانوں میں اسکول کا قیام کیا اور کتابیں شائع کیں۔ انھوں نے عہد نامہ جدید کا ترجمہ بھی آسامی زبان میں کیا۔ لیکن 1839ء میں خامتی جنگجووں نے واویلا مچا دیا اور وہ دونوں جے پور روانہ ہو گئے۔ جے پور میں بھی وہ آسامی زبان میں کتابیں شائع کرتے تھے۔ عہد نامہ جدید کا پہلا آسامی زبان کا ترجمہ 1848ء میں ‘امار ترانکورت جیسو کرشتور نیوم‘ کے نام سے شائع ہوا۔ اس نے آسامی زبان میں کچھ دعائیں بھی شائع کیں۔

آسام میں کھاسی اور گارو دو اہم مسیحی قبیلے ہیں۔[1] آسام میں بنگالیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان میں بھی کچھ مسیحی پائے جاتے ہیں۔[2]

ضلعوں میں آبادی[ترمیم]

آسام میں مسیحیوں کی آبادی (2011ء)[3]
# ضلع کل آبادی مسیحی آبادی %
1 کاربی آنگلونگ ضلع 956313 157789 16.50%
2 شونت پور ضلع 1924110 138166 7.18%
3 ادلگری ضلع 831668 110215 13.25%
4 کوکراجھر ضلع 887142 101091 11.40%
5 گوالپارا ضلع 1008183 77862 7.72%
6 تنسوکیا ضلع 1327929 76877 5.79%
7 دیما ہساؤ ضلع 214102 63310 29.57%
8 ڈبروگڑھ ضلع 1326335 52968 3.99%
9 گولا گھاٹ ضلع 1066888 50582 4.74%
10 چیرانگ ضلع 482162 49747 10.32%
11 لکھیم پور ضلع 1042137 46217 4.43%
12 کاچار ضلع 1736617 37635 2.17%
13 کامروپ ضلع 1517542 33297 2.19%
14 شیو ساگر ضلع 1151050 33147 2.88%
15 باکسا ضلع 950075 27076 2.85%
16 ناگاؤں ضلع 2823768 26844 0.95%
17 جورہٹ ضلع 1092256 21051 1.93%
18 کامروپ میٹروپولیٹن ضلع 1253938 18810 1.50%
19 کریم گنج ضلع 1228686 11990 0.98%
20 دھیماجی ضلع 686133 8711 1.27%
21 ہائلاکاندی ضلع 659296 8480 1.29%
22 بونگائی گاؤں ضلع 738804 5924 0.80%
23 دھوبری ضلع 1949258 4107 0.21%
24 درنگ ضلع 928500 1688 0.18%
25 برپیٹا ضلع 1693622 1020 0.06%
26 ماری گاؤں ضلع 957423 834 0.09%
27 نلباری ضلع 771639 429 0.06%
Assam (Total) 31205576 1165867 3.74%

حوالہ جات[ترمیم]

  1. [1] آرکائیو شدہ مارچ 10, 2012 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "Regional Updates – Gospel for Asia"۔ Gfa.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2013 
  3. Population by religious community: Assam. 2011 Census of India.