آشا رائے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آشا رائے
ذاتی معلومات
پیدائش 5 جنوری 1990ء (عمر 29 سال)
گھنشیامپور، ہوگلی، مغربی بنگال، بھارت
کھیل
کھیل ٹریک اور فیلڈ
ایونٹ تیز دوڑ
کامیابیاں اور اعزازات
ذاتی بہترین کارکردگیاں 100 m: 11.72 (لکھنؤ 2013ء)
200 m: 23.59 (چینائی 2013ء)

آشا رائے (انگریزی: Asha Roy) بھارت کی ایک تیز رفتار ایتھلیٹ ہیں۔ وہ 100 میٹر اور 200 میٹر مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔

رائے کا جنم گھنشیامپور میں ہوا تھا جو بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ہوگلی ضلع کا ایک گاؤں ہے۔ اس کے والدین بھولاناتھ ایک سبزی فروش اور بولو رائے ایک گھریلو خاتون ہیں۔ تین بھائی بہن موجود ہیں۔ [1] وہ اپنے والد کے اصرار پر ایتھلیٹیکس میں داخل ہوئی اور 200 میٹر کے لیے ایک کوچ پروبیر چندر سے تربیت حاصل کی۔

رائے کو 2009ء اور 2010ء کے ایتھلیٹیکس مقابلوں میں پہلی بار دیکھا گیا۔ 2011ء میں منعقدہ قومی چیمپئن شپز، کولکاتا میں وہ حسب ذیل مظاہرہ درج کر چکی ہے [1] اب تک کی شماریات اس طرح ہیں :

مسافت وقت تمغا
100 میٹر 11.85 سیکنڈ سونا
200 میٹر 23.71 سیکنڈ سونا
4 × 100 میٹر ریلے 24.36 سیکنڈ کانسی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Asha Roy Hailed as India's Fastest Woman"۔ 9 نومبر 2011۔ مورخہ 14 اگست 2016 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2016۔

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]