آشتی نامۂ محمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آشتی نامۂ محمد
جبل سینا کے راہبوں سے محمد رسول اللہ کا معاہدہ
The Patent of Mohammed.jpg
منسوب بہ علی بن ابی طالب (کاتب)، محمد نبی (فرمان دہندہ)
مخطوطات نسخے خانقاہ مقدسہ کیتھرین اور خانقاہ صخرہ شمعون میں ہیں
پہلی طباعت نعوم بک شقیر، تاريخ سيناء القديم والحديث وجغرافيتها مع (خلاصة تاريخ مصر والشام والعراق وجزيرة العرب وما كان بينها من العلائق التجارية والحربية وغيرها عن طريق سيناء من أول عهد التاريخ إلى اليوم) [قاہرہ]: n 1916

آشتی نامۂ محمد (فارسی: آشتی‌نامه محمد) اس دستاویز کا نام ہے جس میں جبل سینا کی خانقاہ مقدسہ کیتھرین کے مسیحی راہبوں کو تحفظ اور دیگر اختیارات عطا کیے گئے تھے اور اس کی محمد بن عبد اللہ نے توثیق کی تھی۔ اس عہدنامہ کے آخر میں دستخط کے طور پر ایک ہاتھ بنا ہوا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ پیغمبر محمد کا ہاتھ ہے۔[1]

آشتی نامہ کے دو نسخے موجود ہیں، پہلا نسخہ مصر کی خانقاہ مقدسہ کیتھرین میں ہے جبکہ دوسرا یونان میں واقع خانقاہ صخرہ شمعون میں رکھا ہوا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ratliff, "The monastery of Saint Catherine at Mount Sinai and the Christian communities of the Caliphate."