مندرجات کا رخ کریں

آشور (دیوتا)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آشور (دیوتا)
 

معلومات شخصیت
زوجہ عشتار   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد نینورتا   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

آشور یا اسور (انگریزی میں: Ashur or Assur) آشوریوں کا قبائلی، قومی اور محافظ معبود تھا اور آشوریا (مملکت آشور) کا سب سے بڑا دیوتا شمار ہوتا تھا۔[1] اس کا نام شہر آشور کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور جب آشوری سلطنت کا سیاسی اثر و رسوخ عروج پر تھا، تب یہ ریاستی معبود بن گیا تھا۔ وہ جنگ کا دیوتا سمجھا جاتا تھا اور جنگجو شہر آشور کا معبود و سرپرست تھا، جو دریائے دجلہ کے کنارے واقع ہے۔[2]

اسی نسبت سے، اس نے مردوک کی جگہ لے لی اور دیوتاؤں کی انجمن (مجمع الآلہة) میں آلہہ و ارباب کا سردار اور سب چیزوں کا خالق قرار پایا۔ اس کے کردار کو اس کی قوم اور شہر کی سیاسی امنگوں کی تجسیم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس نے اپنی اہلیہ اور اپنے معبد کا نام دیوتا "انلیل" سے مستعار لیا، تاکہ وہ اُس کائناتی سیادت (آفاقی حکمرانی) کو حاصل کر سکے، جس کی نمائندگی انلیل کرتا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Michael Jordan (2004), Dictionary of Gods and Goddesses, Second Edition, p 33, ISBN 0-8160-5923-3
  2. Black, Jeremy; Green, Anthony (1992), Gods, Demons and Symbols of Ancient Mesopotamia, p 37: An Illustrated Dictionary, The British Museum Press, ISBN 978-0-7141-1705-8