مندرجات کا رخ کریں

آغا شاہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آغا شاہی
ذاتی تفصیلات
پیدائشآغا شاہی
25 اگست، 1920ء
وفات6 ستمبر 2006ء(2006-09-06) (86 سال)
مادر علمیانڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس
 

آغا شاہی (انگریزی: Agha Shahi)، (پیدائش: 25 اگست، 1920ء - وفات: 6 ستمبر، 2006ء) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ، سیکریٹری خارجہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مسقل مندوب اور چین میں پاکستان کے سفیر تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

آغا شاہی 25 اگست، 1920ء کو بنگلور, ریاست میسور میں پیدا ہوئے [1] ۔ 1944ء میں انھوں نے آئی سی ایس کا امتحان پاس کیا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان آ گئے اور ڈی ایم جی گروپ (ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ) میں خدمات انجام دینے لگے۔ 1951ء میں انھوں نے پاکستان کی وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی اور چین سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی خدمات انجام دیں۔ 1967ء سے 1972ء تک وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے۔ بعد ازاں وہ 1973ء سے 1977ء تک پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اور 1978ء سے 1982ء تک وزیر خارجہ پاکستان کے مناصب پر فائز رہے۔[1]

اعزازات

[ترمیم]

حکومت پاکستان نے آغا شاہی کو ان کی خدمات کے صلے میں نشان امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔[1]

وفات

[ترمیم]

آغا شاہی 6 ستمبر، 2006ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1][2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 3 4 ص 974، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  2. آغا شاہی انتقال کر گئے، روزنامہ ڈان، پاکستان، 7 ستمبر 2006ء
سفارتی عہدے
ماقبل 
سید امجد علی
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب
1967–1972
مابعد 
اقبال اخوند
ماقبل  سیکریٹری خارجہ
1973–1977
مابعد 
سردار شاہنواز
سیاسی عہدے
ماقبل  وزیر خارجہ پاکستان
1978–1982
مابعد