آلڈس لیونارڈ ہکسلے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Aldous Leonard) بکسلے انگریز مصنف ہے۔ یہ مشہور سائنس داں تھامس بکسلے کا پوتا تھا۔ اٹ سے ملاقات ہوئی اور دونوں میں گہری دوستی ہو گئی۔ 1930ء میں وہ امریکا آیا اور پھر یہیں رہنے لگا۔ 18 سال کی عمر ہی سے اس کی آنکھیں خراب ہونا شروع ہو گئی تھیں۔ ساری عمر ان کو بچانے پر صرف ہو گئی۔ 

بکسلے کی ادبی زندگی نظم گوئی سے شروع ہوئی۔ کچھ تنقیدی مضامین لکھے اور پھر ناول کا رخ کیا۔ اپنے ناولوں "کروم یلو" (Crome Yellow)، "پائنٹ کاونٹر پائنٹ" (Point Counter Point) وغیرہ میں اس نے ایک زوال پزیر سماج کا نقشہ پیش کیا ہے۔ انداز نہایت طنزیہ ہے۔ "بریو نیو ورلڈ" (Brave New World) میں اس نے پچیسویں صدی میں آنے والے سماج کا ایک خیالی خاکہ پیش کیا ہے جسے پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد اس نے آئی لس ان غزہ (Eyeless In Gaza)، "ڈیولز آف لندن" (Devils of London)، "دی جینیس اینڈ گوڈیس" (The Genius and Goddes) وغیرہ لکھیں۔ ان میں نئے نئے خیالات کی بھرمار ہے۔ نئے نئے قسم کے پلاٹ ہیں۔ اس کی تحریر سے صاف جھلکتا ہے کہ اسے موجودہ سماج سے کس قدر ناامیدی ہو گئی تھی۔ اور اس کی وجہ سے نفرت اور حقارت کا جذبہ پرورش پا گیا تھا۔ بکسلے کی بعد کی تحریروں سے پتہ چلتا ہے کہ اسے تصوف (Mysticism) اور مشرقی فلسفہ سے دلچسپی پیدا ہو گئی تھی۔ ناولوں کے علاوہ اس کی کہانیوں اور مضامین کے مجموعے بھی شائع ہوئے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]