آل انڈیا کانگریس کمیٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رکن پارلیمانآل انڈیا کانگریس کمیٹی (انگریزی: All India Congress Committee) انڈین نیشنل کانگریس کی فیصلہ ساز مرکزی مجلس اور صدارتی تنظیم ہے۔ اس کمیٹی کا انتخاب [بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقے|ریاستی]] سطح کی پردیش کانگریس کمیٹی سے ہوتا ہے۔ ایک وقت میں کمیٹی کے ارکان کی تقریباً 1000 یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی ہی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور کانگریس کے صدر کا انتخاب کرتی ہے۔ کمیٹی کے متعدد جنرل سکریٹری ہوتے ہیں جنہیں صدر کانگریس منتخب کرتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

کمیٹی کا اصل دفتر سوراج بھون، الہ آباد میں واقع ہے مگر آزادی کے بعد اسے 7 جنتر منتر مارگ، نزد جنتر منتر، دہلی منتقل کر دیا گیا اور اس کے بعد اندرا گاندھی کے زمانہ میں جب کانگریس بٹوارہ تب اسے 24 اکبر روڈ، 10 جن پتھ کے پیچھے منتقل کیا گیا۔[1]

تنظیمی ڈھانچہ[ترمیم]

تنظیمی ڈھانچہ کا سربراہ صدر کانگریس ہوتا ہے جسے آل انڈیا کانگریس کمیٹی ہی منتخب کرتی ہے۔ صدر کا انتخاب ریاستی سطح کی پردیش کانگریس کمیٹی کے وفود کرتے ہیں اور ان کمیوٹیوں کا انتخاب وقت کا صدر کرتا ہے۔ صدر کانگریس کے علاوہ یہ وفود کانگریس ورکنگ کمیٹی کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔

ارکان[ترمیم]

صدر[ترمیم]

خزانچی[ترمیم]

جنرل سکریٹری[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Witness to country's historical past"۔ Hindustan Times۔ 14 جولائی 2013۔ 15 جولائی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2013