آمنہ نازلی
| آمنہ نازلی | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| تاریخ پیدائش | سنہ 1914ء |
| تاریخ وفات | 3 فروری 1996ء (81–82 سال) |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | مدیرہ |
| درستی - ترمیم | |
آمنہ نازلی اردو زبان کی ادیبہ، افسانہ نگار اور ڈراما نگار تھیں۔ 1914ء کو راجپوتانہ(بھارت) میں پیدا ہوئیں۔
حالات زندگی
[ترمیم]آپ کے والد کا نام شیخ نیاز محمد تھا۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ادیب فاضل کا امتحان پاس کیا۔ آپ کی شادی مولانا راشدالخیری کے فرزند رازق الخیری سے ہوئی جو معروف ادیب تھے اور ماہنامہ 'عصمت' دہلی کے مدیر تھے۔ قیام پاکستان کے بعد یہ رسالہ کراچی سے شائع ہوتا رہا۔ رازق الخیری کی وفات کے بعد آمنہ نازلی نے اس رسالے کی ادارت کی۔ آپ 1977ء سے 1982ء تک ماہنامہ 'جوہر نسواں' کراچی کی مدیرہ بھی رہیں۔ آپ کی اولاد میں جسٹس ریٹائرڈ حاذق الخیری، معروف ادیبہ و صحافی صفورا خیری اور معروف شاعرہ صائمہ خیری شامل ہیں۔
تخلیقات
[ترمیم]آمنہ نازلی کی کتب کی تعداد 13 ہے:
1۔ دولت پر قربانیاں (افسانے)
2۔ ہم اور تم (افسانے)
3۔ ننگے پاوں (افسانے)
4۔ دوشالہ (ڈرامے)
5۔ عقل کی باتیں
6۔ تاریخی لطیفے(1946)
7۔ خواتین کی دستکاریاں
8۔ عصمتی دسترخوان
9۔ مشرقی ومغربی کھانے
10۔ بیماروں کے کھانے
11۔ مذاقیہ کھانے
12۔ عصمتی کشیدہ کاری
13۔ ہنڈکلیاں
وفات
[ترمیم]آپ نے 3 فروری 1996ء کو کراچی میں وفات پائی اوروہیں دفن ہوئیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 19
- 1914ء کی پیدائشیں
- 1996ء کی وفیات
- 3 فروری کی وفیات
- اتر پردیش کی شخصیات
- اتر پردیش کے مصنفین
- اردو ادب کی شخصیات
- اردو خاتون لکھاری
- بیسویں صدی کی پاکستانی مصنفات
- پاکستانی جریدہ مدیران
- پاکستانی طنز نگار
- پاکستانی فعالیت پسند برائے حقوق نسواں
- پاکستانی مدیران
- پاکستانی مصنفات
- راجستھان کی شخصیات
- ضلع فیض آباد کی شخصیات
- فضلا جامعہ پنجاب
- کراچی کے مصنفین
- مہاجر شخصیات
- نسائیت پسند پاکستانی
- بیسویں صدی کے پاکستانی مصنفین
- خواتین طنز نگار