آمنہ ولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آمنہ ولی
میڈل ریکارڈ
خواتین کی الپائن سکیئنگ
نمائندگی  پاکستان
جنوبی ایشیائی کھیل
Silver medal – second place 2011 دہرادون اور اولی جائنٹ سلالوم
Silver medal – second place 2011 دہرادون اور اولی سلالوم

آمنہ ولی پاکستانی الپائن اسکیئیر اور ماحولیاتی علوم کی طالبہ ہیں۔ وہ "پلین انٹرنیشنل" تنظیم میں اس مہم کے لیے نیک خواہ سفیر ہیں جو اپنی نعرہ لگاتی ہیں کہ "کیونکہ میں ایک لڑکی ہوں"۔

خاندانی اور پس منظر[ترمیم]

آمنہ ولی لیفٹیننٹ کرنل (ر) امجد ولی کی بڑی بیٹی ہیں۔وہ 1993 میں خیبر پختونخوا، پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئی تھیں۔

اس نے 4 سال کی عمر میں اسکیئنگ شروع کی۔ وہ پاکستان کی جانب سے اسکیئنگ میں بین الاقوامی تمغا جیتنے والی پہلی خاتون (اپنی بہن کے ہمراہ) ہیں۔

وہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے۔

کیریئر[ترمیم]

1997 آمنہ گلگت بلتستان کے ضلع استور کے ایک دور دراز علاقے میں اسکئنگ سیکھی۔ تب سے وہ بنیادی طور پر تفریح اور پھر پیشہ کے طور پر سکیئنگ کے کھیل سے جڑی ہیں۔

2004 2004 میں، وہ نیشنل اسکیئنگ چیمپیئن شپ میں دکھائی دیں جو پہلی بار 'سعدیہ خان نیشنل سکی کپ' کے نام سے مشہور تھی۔

2005–2015 2005 میں آمنہ نے جائنٹ سلالوم میں پہلا سونے کا تمغا جیتا اور نیشنل سکی چیمپئن شپ کے سلالوم میں کانسی کا تمغا جیتا۔ یہ چیمپئن شپ مالم جبہ خیبر پختونخوا میں منعقد کی گئی تھی۔۔ تب سے وہ نیشنل چیمپین شپ میں میڈلز جیت رہی ہے۔

2011[ترمیم]

آمنہ نے 10 سے 16 جنوری 2011 تک بھارت میں منعقدہ جنوبی ایشین موسم سرما کے کھیلوں میں جائنٹ سلالوم [1] اور سلالوم دونوں مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Skiing sisters grab gold, silver Express Tribune 14 جنوری 2011. اخذکردہ بتاریخ 22 مارچ 2010