مندرجات کا رخ کریں

آمنہ کھٹانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آمنہ کھٹانہ
آمنہ کھٹانہ عیدالاضحی کے موقع پر اے آر وائی سٹوڈیو میں۔ فوٹو 2021

معلومات شخصیت
اصل نام آمنہ اکرم
پیدائش سنہ 1995 (عمر 27 سال)
لاہور
شہریت پاکستان کا پرچم پاکستان
نسل گرجر
عملی زندگی
مادر علمی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی
پیشہ صحافی

آمنہ کھٹانہ ایک پاکستانی صحافی اینکر پرسن اور ماڈل ہیں۔ جنھوں نے کیریئر کا آغاز روز نیوز سے کیا، پھر 7 نیوز، لاہور نیوز اور دنیا نیوز میں بھی بطور نشریاتی صحافی اور اینکر پرسن کام کیا۔ اب وہ اے آر وائی نیوز میں اینکر پرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ ماڈلنگ اور ایکٹنگ کے بھی کچھ پراجیکٹس پر کام کرتی رہتی ہیں۔


ابتدائی زندگی

[ترمیم]

آمنہ کھٹانہ 1995ء؁ کو پنجاب کے پایہ تخت لاہور میں چوہدری اکرم کھٹانہ کے گھر پیدا ہوئیں۔ آپ نے ایک معروف تعلیمی ادارے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں بی ایس آنر کیا۔

صحافتی سفر

[ترمیم]

کھٹانہ نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز 2016ء؁ میں اسلام آباد کے ایک نجی ٹی وی چینل روز نیوز سے کیا جہاں آپ نے ٹی وی پروگرام "روز کلینک" میں اینکر پرسن کی حیثیت سے کام کیا۔ 2017ء؁ میں آپ قاسم علی شاہ کے ساتھ 7 نیوز کے ٹی وی پروگرام "گفتگو قاسم علی شاہ کے ساتھ" میں بطور میزبان اور اینکر پرسن کام کرتی رہیں۔ 2018ء؁ سے آپ نے لاہور نیوز کے مارننگ شو "جاگو لاہور" اور خصوصی رمضان ٹرانسمیشن "دعوت افطار" مین میزبان اور اینکرپرسن کی حیثیت سے کام کیا اس کے ساتھ ساتھ دنیا نیوز میں بھی نیوز اینکر کی حیثیت سے کام کرتی رہیں ہیں۔ اب 2021ء؁ سے اے آر وائی نیوز میں نشریاتی صحافی کی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو "باخبر سویرا"، خصوصی رمضان ٹرانسمیشن "شام رمضان" اور "عید سپیشل" میں اشفاق ستی کے ساتھ بطور میزبان اینکر پرسن کام کیا۔

ماڈلنگ کیرئیر

[ترمیم]

آپ بہت سی ملبوسات کی کمپنیوں اور برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرچکی ہیں جن میں جے ڈاٹ جنید جمشید، لش برانڈ، ثنا وامق، عدن لباس، صوفیہ خاص، شائستہ تنویر، انعمتہ بائے مہوش اشتیاق، سیرین پریمیم بھی شامل ہیں اس کے علاوہ زمین ڈاٹ کام اور سرسبز فرٹیلائزرز کے کمرشلز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

آپ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے گانا "گروو میرا" کی ویڈیو میں آئمہ بیگ اور نصیبولال کے ساتھ پرفارم کیا اور فواد خان کی آنیوالی فلم میں اینکر پرسن کا رول بھی ادا کر رہی ہیں۔


حوالہ جات

[ترمیم]

حوالہ جات