آنندی گوپال جوشی
| آنندی بائی جوشی Anandibai Joshi | |
|---|---|
آنندی گوپال جوشی
| |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 31 مارچ 1865 کلیان، بھارت، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج |
| وفات | 26 فروری 1887 (عمر 21 سال) پونا، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی راج |
| مدفن | پوکیپسی |
| شہریت | |
| عارضہ | سل |
| شریک حیات | گوپال راؤ جوشی |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | ویمنز میڈیکل کالج آف پنسلوانیا |
| پیشہ | [[:طبیب|طبیبہ]] |
| مادری زبان | مراٹھی |
| دستخط | |
| درستی - ترمیم | |

پونا شہر سے تعلق رکھنے والی آنندی گوپال جوشی ( پیدائش:31 مارچ، 1865ء - وفات : 26 فروری، 1887ء) برصغیر کی پہلی خاتون معالج تھیں جنھوں نے 1886ء میں ریاستہائے متحدہ میں گریجویشن مکمل کیا۔ جس دور میں خواتین کا تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل سمجھا جاتا تھا، اس وقت طب کی تعلیم حاصل کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ان کی شادی نو سال کی عمر میں ان سے قریب 20 سال بڑے گوپال راؤسے ہوئی تھی۔ جب 14 سال کی عمر میں وہ ماں بنیں اور ان کی پہلی اولاد کی موت 10 دنوں میں ہو گئی تو انھیں بہت بہت صدمہ ہوا۔
اپنی اولاد کو کھو دینے کے بعد انھوں نے یہ قسم کھائی کہ وہ ایک دن ڈاکٹر بنیں گی اور اس طرح کی المناک اموات کو روکنے کی کوشش کریں گی۔ ان کے شوہر گوپال راؤ نے بھی ان کا بھرپور تعاون کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
آنندی جوشی کی شخصیت خواتین کے لیے ایک مثال ہے۔ انھوں نے سنہ 1886ء میں اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔ جب انھوں نے یہ فیصلہ کیا تھا، معاشرے میں ان پر خاصی تنقید ہوئی تھی کہ ایک شادی شدہ ہندو عورت کسی بیرونی ملک (پنسلوانیا) جاکر ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرے۔ لیکن آنندی ایک باہمت خاتون تھیں، انھوں نے ان تنقیدوں کی ذرا بھی پروا نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں پہلی ہندوستانی خاتون ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔
ڈگری مکمل کرنے کے بعد جب آنندی ہندوستان واپس لوٹیں تو ان کی صحت گرنے لگی اور کچھ ہی دنوں میں وہ وفات پا گئیں۔ اس وقت ان کی عمر صرف بائیس برس کی تھی۔ یہ سچ ہے کہ آنندی جوشی نے جس مقصد کے لیے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی تھی، اس میں وہ پوری طرح سے کامیاب نہیں ہو پائیں، لیکن انھوں نے سماج میں وہ مقام حاصل کیا، جو آج بھی ایک مثال ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- 1865ء کی پیدائشیں
- 31 مارچ کی پیدائشیں
- امریکی ہندو
- انیسویں صدی کی خواتین اطبا
- انیسویں صدی کی ہندوستانی خواتین سائنس دان
- انیسویں صدی کی ہندوستانی شخصیات
- انیسویں صدی کے ہندوستانی سائنس دان
- بھارت میں تپ دق سے اموات
- بھارتی خواتین اطبا
- پونے کے سائنس دان
- ضلع تھانے کی شخصیات
- مراٹھی شخصیات
- مہاراشٹر کی خواتین سائنس دان
- مہاراشٹر کے سائنس دان
- ہندوستانی اطبا
- 1887ء کی وفیات
- سانچہ حوالہ جات میں نامعلوم پیرامیٹر پر مشتمل صفحات
- تپ دق سے اموات
- بیسویں صدی کی بھارتی خواتین
- بھارتی شخصیات
- بھارتی خواتین سائنس دان
- بھارتی خواتین

