آنند مورتی گرو ماں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آنند مورتی گرو ماں
Anandmurti-Gurumaa.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 اپریل 1966 (53 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
امرتسر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ ماہرِ لسانیات،  مصنفہ،  مترجم،  معلمہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر

آنند مورتی گرو ماں (گرومکھی پنجابی: ਅਨੰਦਮੂਰਤੀ ਗੁਰਮਾਂ) (پیدائش: 8 اپریل 1966ء بمقام امرتسر) بھارت کی ایک روحانی رہنما جو توحید الہ کی داعیہ ہیں۔ ہندو، مسلم، بدھ، مسیحی، یہودی اور صوفیا سب کے یہاں گرو ماں کی باتیں احترام سے سنی جاتی ہیں۔ گرو ماں کی بیشتر تقریروں کا محور جنس، مذہب، سیاست اور قومیت ہوتا ہے۔

گرو ماں کو جلال الدین رومی سے خصوصی مناسبت ہے اور ان کے فارسی اشعار کو ہندی زبان میں ترجمہ کرکے انہیں گایا کرتی ہیں۔

تعلیمات[ترمیم]

گرو ماں کی تعلیمات میں توحید الہ پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ نیز وہ مراقبہ، یوگا، محاسبہ نفس اور اخلاص کی تعلیم بھی دیتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ تصوف، زین، تانتر اور یوگا میں مذکور مراقبہ نفس کے طریقوں کو بیان کرتی ہیں۔ گرو ماں شعور ذات کی اہمیت کی داعی ہیں نیز ان کا قول ہے کہ سالکین کو نفسانی خواہشوں اور مذہبی قیود سے آزاد رہنا چاہیے، انہی کی وجہ سے سالکین کو روحانی تجربات سے محرومی ہوتی ہے۔

آشرم[ترمیم]

گرو ماں کا مرکزی آشرم سونی پت ضلع کے گنور شہر میں واقع ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

خارجی روابط[ترمیم]