آوازِ مجسم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
آواز کی مختلف تخلیقی و آلاتی اقسام کی وضاحتی شکل: monophonic اور stereophonic آواز کا بنیادی فرق باآسانی دیکھا اور سمجھا جا سکتا ہے۔

مجسم مسماعی آواز (stereophonic sound) جس کو عام طور پر صرف مجسم (stereo) بھی کہا جاتا ہے دراصل آلات سے پیدا کی گئی ایک ایسی آواز ہوتی ہے جس کو قدرتی احساس سے قریب تر کیا گیا ہو۔ آواز کو مجسم یا stereo بنانے کی خاطر دو یا زائد صوتی دھاروں (channels) کو استعمال کیا جاتا ہے اور آواز کی پیداوار متناسب اور ترتیب یافتہ وضع کے ساتھ لگاۓ گئے بالا گوؤں (loudspeakers) کے ذریعے سے کی جاتی ہے اس طرح وہ آواز جو کان تک آتی ہے وہ مختلف سمتوں سے کان کے پردے پر آواز کا احساس اجاگر کرتی ہے جو اس آواز کی نسبت زیادہ قدرتی محسوس ہوتا ہے جو کسی ایک دھارے یا channel سے یکصوتی (monophonic) شکل میں پیدا کی جانے والی آواز سے ہوتا ہے۔ وہ علاقہ جہاں سے آواز نکلتی ہے اور مجتمع ہو کر کسی آلے کے ذریعے سے کان میں آتی ہے اسے میدان صوت کہا جاتا ہے۔

چند الفاظ[ترمیم]

اس مضمون میں چند الفاظ ایسے بھی استعمال ہوۓ ہیں جو کہ شائد غیرمانوس لگیں (اسکی وجوہات پر بحث ایک الگ موضوع ہے جسکا یہاں مقام نہیں) اس سلسلے میں یہ عرض ہے کہ جب بھی انکا کوئی آسان متبادل مل گیا تو ان کو تبدیل کردیا جاۓ گا بشرطیکہ وہ متبادل صرف اسی جگہ استعمال پر محدود نا ہو بلکہ اسکو مستقل ہم آہنگی اور یکساں طور پر ہر سائنسی مضمون میں استعمال کیا جاسکتا ہو۔ یہاں ان الفاظ کی وضاحت دی جارہی ہے۔

  • مسماع = phone : سماعت سے ماخود لفظ ہے جس کے معنی صوت سے تعلق ، سماعت کرنا یا سننے کے ہیں
  • مجسم = stereo : جس کی تجسیم کی گئی ہو یا ساخت سازی کی گئی ہو
  • خرد = micro : انتہائی چھوٹا
  • دھارا = channel : کسی راہ یا راستے سے گزر کر کوئی شۓ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا یا پہنچانے والا
  • اذن / اذنی = aural : کان یا کان سے متعلق