آٹھمقام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آٹھمقام ( انگريزی: Athmuqam ) پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کا ایک قصبہ جو ضلع نیلم میں مظفرآباد سے 84 کلومیٹر (52 میل) کے فاصلہ پر واقع ہے۔ یہ ضلع نیلم کا صدر مقام ہے۔ شیخ بہاؤ الدین زکریہ ملتانی کی اولاد میں سے ایک صاحب شیخ عبد السلام قادری سہروردی الہاشمی نے 1090 ہجری میں شیخ عبدالقادرجیلانی کے حکم کے تحت سری نگر درگاہ حضرت بل، درگاہ شاہ ہمدان اور سوپروٹلب میں ڈھیری بابا شکرالدین پر عبادت و ریاضت کے بعد کشن گنگا کے کنارے اس مقام کو عبادت و ریاضت کے لیے منتخب کیا ۔