آکی ہیتو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(آکی ہیتو ساما سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
آکی ہیتو ساما

جاپان کے موجودہ فرمانروا کا نام آکی ہیتو(明仁) ہے جن کی پیدائش 23 دسمبر 1933ء کو ہوئی اور جاپان کی روایتی ترتیب کے مطابق یہ ایک سو پچیسويں شہنشاہ ہیں۔

جاپانی شہنشاہ کا نام نہيں ليا جاتا بلکہ اس کے ليے احتراماً تین نو ہیکا (تے ن نو ہے ی کا / 天皇陛下) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، جیسے مغل شہنشاہوں کے ليے عالم پناہ اور ظل الہی کے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے اور اگر کہیں نام لینے کی ضرورت پڑے تو نام کے بعد ساما (محترم / جناب) کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ہر بادشاہ کے دور کا ایک نام منتخب کیا جاتا ہے جس کو اس نام کی جیدای کہتے ہیں (جیدای کے معنی عہـد / دور کے ہیں)۔ آکى ہى طو صاحب کے دور کا نام حے سے (درست تلفظ حے ی سے ی ہے جو رواں بول چال میں حے سے ہے) ہے۔ اس سے پہلے ان کے والد ہیروہیتو کا عہد تھا جو شووا کہلاتا ہے اور 63 سال چلا تھا اور اس سے پہلے تھایشو اور میجی ادوار تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ موجودہ فرمانروا کو تین نو ہیکا کہا جاتا ہے جبکہ پچھلی جیدائوں (ادوار) کے فرمانرواؤں کے ساتھ انکی جیدای کا لفظ لگا کر پکارا جاتا ہے مثلاً شووا جیدای کے ہیروہیتو کو شوواتین نو اور میجی جیدای کے بادشاہ کو میجی تین نو کہتے ہیں، اسی طرح آکی ہیتو کی وفات کے بعد جب نئی جیدای شروع ہو گی تو ان کے ليے حے سے تین نو کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔