متحدہ صوبہ جات آگرہ و اودھ
| متحدہ صوبہ جات آگرہ و اودھ | |||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| 1902–1937ء | |||||||||
|
پرچم | |||||||||
متحدہ صوبہ جات کا نقشہ، ت 1909ء | |||||||||
| دار الحکومت | الہ آباد | ||||||||
| تاریخ | |||||||||
| تاریخ | |||||||||
• | 1902 | ||||||||
• | 1937ء | ||||||||
| |||||||||
| آج یہ اس کا حصہ ہے: | بھارت | ||||||||
متحدہ صوبہ جات آگرہ و اودھ (انگریزی: United Provinces of Agra and Oudh) برطانوی ہند کا ایک صوبہ تھا جو 22 مارچ 1902ء سے 1937ء تک موجود رہا۔ حکومت ہند ایکٹ 1935ء کے تحت اس کا نام مختصر کر کے متحدہ صوبہ جات (United Provinces) کر دیا گیا۔ آزادی کے بعد یہ بھارت کا ایک صوبہ رہا جسے 1950ء میں اتر پردیش کا نام دیا گیا۔[1]
یہ موجودہ بھارتی اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے خطے کے مساوی تھا۔ الہ آباد اس صوبے کا دار الحکومت تھا جبکہ نینی تال گرمیوں کی راجدھانی کے طور پر کام کرتا تھا۔[2]
تاریخ
[ترمیم]1765ء میں بکسر کی لڑائی کے بعد انگریزوں نے ریاست اودھ اور مغلیہ سلطنت کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ 1856ء میں اودھ کو مکمل طور پر ضم کر کے شمال مغربی صوبوں کے ساتھ ملایا گیا اور 1902ء میں اس خطے کو نیا نام دیا گیا۔[1]
انتظامی تقسیم
[ترمیم]یہ صوبہ 10 انتظامی ڈویژنوں اور 48 اضلاع پر مشتمل تھا۔ اہم ڈویژن درج ذیل ہیں:
- میرٹھ ڈویژن
- آگرہ ڈویژن
- روہیل کھنڈ ڈویژن
- الہ آباد ڈویژن
- بنارس ڈویژن
- گورکھپور ڈویژن
- کوماؤں ڈویژن
- لکھنؤ ڈویژن
- فیض آباد ڈویژن
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب John Paxton (1988)۔ "Uttar Pradesh"۔ The Statesman's Year-Book Historical Companion۔ Palgrave Macmillan۔ ص 138–139۔ ISBN:978-1-349-19448-3
- ↑ "Imperial Gazetteer of India, Volume 24, page 133 -- Digital South Asia Library"۔ 2016-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-21
- Use dmy dates from September 2020
- Use British English from May 2012
- تاریخ لکھنؤ
- تاریخ آگرہ
- برطانوی ہند کے صوبے
- برطانوی ہند کی ذیلی تقسیم
- برطانوی ہند میں 1902ء کی تاسیسات
- 1902ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- 1921ء میں تحلیل ہونے والی ریاستیں اور عملداریاں
- 1937ء میں تحلیل ہونے والی ریاستیں اور عملداریاں
- اتر پردیش
- تاریخی ہندوستانی خطے
- ممالک کی سابقہ ذیلی تقسیمات
- تاریخ اتراکھنڈ