آگستس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(آگسٹس سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
آگستس
Augustus
Statue-Augustus.jpg
آگستس
پہلا شہنشاہ رومی سلطنت
معیاد عہدہ 16 جنوری 27 قبل مسیح –
19 اگست 14 عیسوی (40سال)
پیشرو کوئی نہیں
جانشین تیبیریس
شریک حیات
نسل
  • Julia (39 قبل مسیح–14 عیسوی)
  • Gaius Caesar (لے پالک) 20 قبل مسیح–4 عیسوی
  • Lucius Caesar (لے پالک) 17 قبل مسیح–2 عیسوی
  • Agrippa Postumus (لے پالک) 12 قبل مسیح–14 عیسوی
  • تیبیریس (لے پالک) 42 قبل مسیح–37 عیسوی
مکمل نام
Imperator Caesar Divi Filius Augustus
خاندان جولیو کلاڈیوی خاندان
والد
والدہ Atia Balba Caesonia
پیدائش Gaius Octavius
23 ستمبر 63 قبل مسیح
روم, رومی جمہوریہ
وفات 19 اگست عیسوی 14 (عمر 75)
Nola، Italia، رومی سلطنت
تدفین مقبرہ آگسٹس، روم
مذہب Roman paganism


آگسٹس

آکیٹوین آگسٹس روم کا شہنشاہ، جولیس سیزر کی بہن کا پوتا۔ باپ کی وفات کے بعد جولیس سیزر نے اسے اپنا بیٹا اور وارث بنا لیا۔ سیزر کے قتل ٤٤ ق۔ م پر روم آیا اور مارک انتھونی کے ساتھ مل کر مجلس ارباب ثلاثہ بنائی۔ ٤٢ ق۔م میں آینٹنی سے مل کر بروٹس کو شکست دی۔ ٤٠ ق۔ م میں اپنی بہن اوکٹاویا کی شادی انتھونی سے کی۔ بعد میں انتھونی سے بھی ٹھن گئی۔ چھوٹی چھوٹی لڑائیوں کے بعد آخر ٣١ ق۔م میں مارک انتھونی اور قلوپطرہ کو شکست دی۔ ٢٧ ق۔ م میں رومن سینٹ کی طرف سے آگسٹس (واجب التعظیم) کا خطاب پایا۔ زرعی اصلاحات کیں اور چند مفید قوانین بھی نافذ کیے۔ اس کے دور کو لاطینی ادب کا سنہری دور کہا جاتا ہے۔ ورجل ہوریس اور لیوی جیسے عظیم شعراء اس کے ہمعصر تھے۔ وہ خود بھی ادیب تھا۔ حضرت عیسٰی علیہ السلام اس کے عہد میں پیدا ہوئے۔ اگست کا مہینہ اسی کے نام سے منسوب ہے۔