ابراہیم بیگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

( 1735ء۔ 1816ء )

آخری دور کے مشہور مصری مملوکوں میں سے ایک۔ چرکستان میں پید ہوئے۔ مصر پہنچ کر محمد ابو الذہب کی بہن سے شادی کی جو ممتاز مملوکوں میں سے تھا۔ محمد ابو الذہب کو حکومت میں اعلی عہدہ ملا تو ابراہیم بیگ کو قاہرہ کا شیخ البلد( 1189ھ۔ 1775ء ) بنا دیا گیا۔

محمد ابو الذہب نے عکا میں وفات پائی تو ابراہیم بیگ نے اس خاندان کے ایک ممتاز مملوک مراد بیگ کو ساتھ ملا کر قاہرہ کی حکومت بدستور سنبھالے رکھی۔